جی آئی او جگتیال کی مہم نہی عن المنکر کا اختتامی خطاب عام۔طالبات کی شرکت
جگتیال 25؍اکتوبر
( پریس نوٹ)
محترمہ آسیہ تسنیم صاحبہ ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے مخاطب فرمایا اور کہا کہ حساب کے دن کی فکر کرنے والے ہمیشہ نیکیوں میں سبقت لے جاتے ہیں ،ایسے لوگوں کو ہمیشہ معاشرے سے برائیوں کو دور کرنے کی فکر ہوتی ہے،ہم بتائیں کہ دنیا کو بھلائی کیا چیز ہے برائیاں اگر دور ہوگی تو ایک مثالی معاشرہ وجود میں آئیگا اخلاق کی اگر اعلی مثال ہمیں ملتی ہے تو وہ آپﷺکے اخلاق ہے،
اگر ہم اپنے اندر کی برائیوں کو ٹاٹول کر خود اصلاح کرلے تو آپ کے اندر ایک تبدیلی رونما ہوگی،اسکے بعد محترمہ تفہیم القمر صاحبہ ضلعی ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند جگتیال نے مخاطب فرمایا اور کہا موجودہ دور کا جائزہ لیں کہ بظاہر تو ہم مسلمان ہے،نمازیں پڑھتے ہے روزے رکھتے ہیں لیکن اس کے علاوہ ہم دیکھے کے ہمارے اعمال کیسے کیا ہماری پوری زندگی اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری گزر رہی ہے،اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا کہ ایک دور آئیگا جس میں ایک شخص صبح مومن ہوگا شام میں کافر ہوگااور شام میں مومن ہوگااور صبح کافر ہوگا۔

اسکے بعد ام رفدہ شفاء صدر جی آئی او جگتیال نے تنظیم جی آئی او کا تعارف پیش کیا اور کہا کہ دیندار طالبات ہو تو وہ اْن کے گھر دوسروں کے لیے معشل راہ ثابت ہو سکتے ہیں دین کا یہ کام کوئی آسان کام نہیں ہے اس کے لیے ہمیں قربانیاں دینی ہوگی قرآن کے مطالبات پر اپنے آپ کو اتارنا ہوگا،اسکے بعد مہم کی کارکردگی رملہ نجیب یونٹ سکریٹری نے پیش کی،
اس کے بعد ڈرامہ کے ذریعے برائیوں سے اجتناب کرنا بتایا گیا،ممبرس جی آئی او جگتیال نے ترانہ پیش کیا مقابلہ جات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کرنے والوں کو بہترین انعامات سے نوازا گیا،منزہ منیر ممبر جگتیال یونٹ کے دعائیہ کلمات سے اس پروگرام کااختتام ہوا،کء طالبات اور خواتین نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر محترمہ شاداب ام ہانی صاحبہ مقامی ناظمہ خواتین جماعت اسلامی ہند جگتیال، حبیبہ لطیفی صاحبہ معاون ناظمہ خواتین جماعت اسلامی ہند جگتیال ممبرس جی آئی او قدسیہ شفائ، سوملہ نجیب، رمشا ماہین،ماہین نیاز، موجود تھی۔