جگتیال میں سٹی جمعیت علماء جگتیال کی جانب سے جلسہ سیرت النبی ﷺ

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال 25؍اکتوبر
( نامہ نگار)
حافظ سید شمس الدین تبریز جنرل سیکرٹری سٹی جمعیت علماء جگتیال کی اطلاع کے مطابق سر زمین جگتیال میں سٹی جمعیت علماء جگتیال کی جانب سے عظیم الشان جلسہ سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم منعقد کیا جارہا ہے

بتاریخ 27 اکٹوبر 2021بروز چہارشنبہ بعد نماز عشائ￿ بمقام مسجد ظہرہ رحمت پورہ نزد عید گاہ اس جلسہ کی صدارت خادم القرآن حضرت مولانا شیخ سرور صاحب مدظلہ خلیفہ مجاز مفتی اعظم میوات حضرت مفتی رشید احمد صاحب قاسمی رح ناظم جامعہ عربیہ تحفیظ القرآن جگتیال مہمان خصوصی نوجوان عالم دین شعلہ بیان مقرر حضرت مولانا محمد عمر فاروق صاحب قاسمی نقشبندی مدظلہ خطیب مسجد مسلم وصدر سٹی جمعیت علماء کریمنگر کا خصوصی خطاب ہوگا

ان شاء اللہ آپ تمام احباب اھلیان شہر جگتیال سے گذارش ہے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر استفادہ فرمائیں جلسہ بعد نماز عشاء متصلا شروع ہوجائیگا۔