برائے مہربانی ہمارئے گھر مت آئیے ۔اور آپ کے گھر ہمیں آنے نہ دیجئے

بین الریاستی تازہ خبر

۔مکان کے گیٹ پر فلیگسی آویزاں
جگتیال:8؍جون
(زین نیوز)
دنیا میں جب سے کورونا وباء نے اپنا قہر ڈھایاہے تب سے انسانیت ‘ خلوص محبت‘ کی بنیادیں ہل کر رہ گئی ہے غیر تو غیر اپنے بھی مصبیت کی گھڑی میں راہ فرار اختیار کررہے ہیں ہر ایک کو اپنی زندگی عزیز ہوتی ہے ہر کوئی خود کو بچانے کی فکر میں ہے ۔لوگ کورونا سے بچاؤ کے لئے کئی ایک حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نت نئے طریقہ اپنا رہے ہیں۔

ہمارے گھر مت آئیے اور ہمیں آپ کے گھر آنے نہ دیجئے،یہ کوئی نعرہ نہیں ہے۔ کورونا سے خود کو بچانے کے لئے ایک مالک مکان کی جانب سے مکان کی گیٹ پر فیلگسی آویزاں کیا گیا ہے

تفصیلات کے بموجب تلنگانہ ریاست کے شہر جگتیال کے تلسی نگر میں واقع ایک مکین ومکان نے تلگو زبان میں لکھے گئے ایک فلیگسی کے ذریعہ لوگوں سے خواہش کی ہے وہ ان کے گھر کو نہ آئیں انھوں نے فلیگسی پر لکھا ہے کہ
برائے مہربانی ہمارئے گھر مت آئیے
اور آپ کے گھر ہمیں آنے نہ دیجئے
آئیے ہم مل کر کورونا کے خلاف لڑیںگے۔ کورونا کو پھیلنے سے روکیں گے۔
ضلع جگتیال میں کورونا کے مثبت معاملات میںاضافہ کے بعد مالک مکان نے کورونا کو پھیلاؤ سے روکنے کے لئےیہ انوکھےاقدام اٹھایا ہےاور گیٹ پر فلیگسی آویزاں کردیا۔ جسے دیکھ کرراہگیر حیرا ن ہورہے ہیں

 

یہ بھی پڑھیں ٹی آر ایس حکومت قتل کی مرتکب، محمد علی شبیر کی مخاطبت  :

 مالک مکان کا ماننا ہے کہ اس انوکھےا قدام کے ذریعہ کورونا کی روک تھام میں حتی المقدور مدد ملے گی اوراس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ اس سے لوگوں میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں بیداری پیدا ہو رہی ہے اور لوگ چوکس ہو رہے ہیں
جب سے یہ فلیگسی لگائی گئی ہے وہاں سے گذر نے والے راہگیر او رنوجوان اس کی تصویر لیکر سوشیل میڈیا ‘ واٹس ایپ اور فیس بک پر شیئر کررہے ہیں