بلدیہ جگتیال ڈی ای ای کے خلاف تحقیقات۔ریکارڈس کی تنقیح

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال: 19/جولائی
(زین نیوز)
مونسپل ڈپٹی ایکزیکیٹیؤ انجنیر لچی ریڈی پر شعبہ انجنیرنگ سےمتعلقہ کاموں میں مسلسل شکایتیں موصول ہونے پر ضلع کلکٹر جی روی کی ہدایت پر ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی ڈی ارونا سری نے بلدیہ جگتیال پہنچ کر مونسپل اسٹنٹ انجنیر و ڈپٹی ایکزیکیٹؤ انجنیر لچی ریڈی کی خدمات کے وقت کے تمام سالانہ رجسٹروں کی تنقیح کی گئی

۔سالانہ کاموں کی انجام دہی کیلئے انتظامیہ کی منظوری،ٹکنیکل منظوری،ٹنڈر پراسس،اگریمنٹ سے متعلقہ تفصیلات اور کام کی ابتداء سے کام کے اختتام تک ایم بی ریکارڈس کے بلوں کی ادائیگی کی تنقیح کی۔

اس موقع پر ایس سمپبت،ایکزیکیٹؤ انجنیر،پبلک ہیلت،کریمنگر، کمشنر بلدیہ ماروتی پرساد،اسسٹنٹ انجنیر بلدیہ ایم ڈی ایوب خان ،جی .شرن موجود تھے۔