سونو سود کی امدادی خدمات مثالی۔کے ٹی آر

تازہ خبر تلنگانہ

بالی ووڈ اداکار سونوسودکی ریاستی وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی تلنگانہ سے ملاقات
حیدرآباد:6؍جولائی
(زین نیوز)
بالی ووڈ کی مشہور شخصیت غریبوں اور حاجتمندوں کا مسیحا‘ جس نے کورونا لہر کے دوران تارکین وطن کی غیر معمولی امداداور اپنی بے لوث مثالی خدمات سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی جو فلمی دنیا میں ویلن کی حیثیت سے جاننے جاتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں سوپر ہیرو ہیں جن کو دنیا سونو سود کے نام سے جانتی ہے ۔

سونو سود نے آ ج ریاستی وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی و صنعت تلنگانہ مسٹر کے ٹی آر سے پراگتی بھون حیدرآباد میں خیر سگالی ملاقات کی ۔کے ٹی آر نت کوویڈ 19 کے امدادی کاموں پر تبادلہ خیا ل کیا
اس موقع پر ریاستی وزیر نے سونو سود کی جانب سے انجام دی جانیوالی خدمات کی سرہانہ کی ‘ ملک بھر سے وقتافوقتاً موصول ہونے والی عرضیوں کی یکسوئی کے متعلق دریافت کیا۔

ریاستی وزیر نے کہاکہ ملک بھر میں موجودہ کورونا بحران کے دوران امید کی کرن بن کر شخصی طور پراس طرح کے بڑے پیمانے پر خدمات انجام دینا قابل ستائش بات ہے

اس موقع پر سونو سوڈ نے اپنی خدمات کی سرگرمیوں اور سروس سیکٹر میں اپنے مستقبل کے منصوبوں کی تفصیلات سے وزیر کے ٹی آر کو واقف کروایا۔۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کے ذریعہ حوصلہ افزائی پر اپنی خدمات کی سرگرمیوں جاری رکھے ہوئے ہیں سونوسود نےحیدرآباد اور یہاں کے لوگوں کے ساتھ اپنی وابستگی پر مسرت کا اظہار کیا۔

انھوں نے تلنگانہ میں ریاستی کے ٹی آر کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ بطور سیاستداںکلیدی کردار اد ا کرتے ہوئے عالمی سطح کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو حیدرآباد لانے اور ر تلنگانہ میں سرمایہ کاری کروانے پرکے ٹی آر سے متاثر ہیں اور انکا احترام کرتے ہیں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

ریاستی وزیر کے ٹی آر کی جانب سے سونو سود کے لئے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد ان کی خدمات کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں شال پوشی کی گئی میمنٹو دیاگیا

اس موقع پر وزیر سرینواس گوڑ، ٹالی ووڈ کے ہدایتکار ومشی پیڈپیلی ، مہر رمیش بھی موجود تھے