اے سی بی کی رپورٹ پر آر جے ڈی ورنگل کی کارروائی
جگتیال:16؍جون
(زین نیوز)
بلدیہ جگتیال کے دو ملازمین کو بدعنوانیوں کے الزام میں معطل کردیا گیا جن کے خلا ف محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کی مسلسل شکایت کے بعد تحقیقات کرتے ہوئے اس کی رپورٹ ریجنل ڈائرکٹر محکمہ بلدی نظم نسق ورنگل کوپیش کی تھی
اے سی بی عہدیداروں کی جانب سے دو دن قبل بلدیہ جگتیال پر اچانک دھاو ا کرتے ہوئے ریکارڈس کی تنقیح کی تھی اس دوران انھیں مختلف سیکشنوں میں بدعنوانیوں کا پتہ چلا۔جس میں ریونیو سکشن قابل ذکرہے
اے سی بی عہدیدار وں نے میونسپل کمشنر ماروتی پرساد کے ساتھ ساتھ
a
منیجر سرینواس ریڈی کے بشمول ڈی سیکشن (ریونیو)کے سینئر اسسٹنٹ انوپ اور بل کلکٹر انیل کی جانب سے حساب و کتاب اور ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا پتہ چلا یا جنھوں نے موٹیشن کی مالیاتی خر د برد کا ارتکاب کیا جن میں موٹیشن کے لئے وصول کرد ہ فیس سے آن لائن طریقہ کار میں اسکی کم رقم اور رسائد میں جس کے اضافی اندراج کا پتہ چلنے کے بعدایک رپورٹ تیار کرتے ہوئے اسے ریجنل ڈائرکٹر رونگل کو سونپا
یہ بھی پڑھیں: ٹرایفک قوانین کی 22 مرتبہ خلاف ورزی کرنیوالی لڑکی
جس کے بعد حکام بالا کی ہدایت پر کمشنر بلدیہ جگتیال مسٹر ماروتی پرساد نے ان دونوں خاطی ملازمین کو فوری اثر کے ساتھ خدمات سے معطل کردیا۔واضح رہے کہ اے سی بی عہدیداروں اندرون چار ماہ بلدیہ جگتیال پر یہ دوسرا دھاو ا تھا قبل ازیں ٹاون پلاننگ سے وابستہ آوٹ سورس ملازم کے رامو‘ لائسنس انجینئر ناگراج اور ٹاؤن پلاننگ سٹی پلانر پٹالا بالاننداسوامی کواے سی بی عہدیدارو نےاس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا جب کہ وہ جگتیال سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر سے اپارٹمنٹ کی تعمیر کے عوض 95؍ہزار روپئے رشوت طلب اور قبول کررہے تھے
