حیدرآباد:16؍جون۔
(زین نیوز)
ٹرایفک قواعد کی خلاف ورز ی کرتےہوئے بے مقصد گھومنے والی ایک لڑکی کے حالیہ چالانوں سے ٹریفک پولیس بھی حیران رہ گئی۔حیدرآباد نظام پیٹ پولیس لڑکی کو پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے والدین کی موجودگی میں چالان کی رقم ادا کرنے لگوائی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد چاہے وہ کتنے بھی اثر و رسوخ رکھنے والے ہوں ٹرایفک پولیس انھیں بھی نہیں بخش رہی ہے‘ وی آئی پیز سے لیکر عام آدمی جو ٹرایفک قوانین کی خلا ف ورزی کررہے ہیں انھیں چالان عائد کررہی ہے

حیدرآباد نظام پیٹ میں پولیس کی جانب سے ایک نوجوان لڑ کی کو بھاری چالان عائد کیے ہیں جو ٹرایفک قوانین کو نظرانداز کرکے بے مقصد گھوم رہی تھی کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن میں لڑکی کوطلب کرتے ہوئےکونسلنگ کی اور والدین کی موجودگی میں چالانات کی اداشدنی رقم وصول کی

حیدرآباد نظام پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک نوجوان لڑکی ٹرایفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکوٹی گاڑی پر بے مقصد گھومتی رہی اس نے 22 مرتبہ ٹرافک قواعد کی خلاف ورزی کی ہےجس کے نتیجہ میں لڑکی پر 22 بار ٹرایفک پولیس نے چالان عائد کیا جس میں بغیر ہیلمٹ کے گاڑی چلانے اور اور گاڑی چلانے کے دورا ن سیل فون پر بات کرنے کے جرمانے شامل تھے ۔ قواعد کی خلاف ورزی پر جملہ 9070 روپے چالان جرمانے عائد کیے گئےتھے وصول کرلئے۔
اسی طرح رچاکنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں ملکاجگیری پولیس نے گاڑیوںکی تنقیح کے دوران مزید دو گاڑیوں کو ضبط کرلیا جس میں ایک گاڑی پر 92؍اور ایک گاڑی پر52 چالانات ٹرایفک قوانین کی خلاف وزری کے زیر التواء تھے
