بنگلہ دیش میں  فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 52 مزدور ہلاک۔دیگر کی حالت تشویشناک

تازہ خبر عالمی

ڈھاکہ:9؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
بنگلہ دیش قومی دارالحکومت ڈھاکہ کے نواح میں فوڈ پروسیسنگ فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 52 مزدور ہلاک ہوگئے۔بنگلہ دیشی پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کے روز روپ گنج کی ایک فیکٹری میں پیش آیا۔

چھ منزلہ عمارت میں اچانک آگ لگ گئی۔ لمحوں میں بہت بڑا نقصان ہواس حادثہ کے وقت فیکٹری میں 100 سے زیادہ مزدور موجود تھے۔واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی افسران ہوتھوتہ کے مقام پر پہنچ گئے۔

جنگی خطوطپر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہےفیکٹری میں پھنسے مزدوروں کو باہر لانے کی کوشش جاری ہے۔ 18 سے زیادہ فائر فائٹرز موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ابتک فیکٹری سے 52 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

عہدیداروں کا یہ کہنا ہے کہ کتنے افراد کی موت واقع ہوسکتی ہے یہ کہا نہیں جاسکتا۔ ڈیوٹی کے دوران آگ لگنے سے ملازمین کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوگئی ہے

بتایا جاتاہے کہ فیکٹری میں کیمیکل ، پلاسٹک اور بوتلیںکثیر تعداد میں موجود ہونے کی وجہ سے آگ نےتیزی کے ساتھ فیکٹری کو اپنی لپٹ میں لے لیا

ا