ایل رمنا تلگودیشم پارٹی سے مستعفیٰ ۔سیکل چھوڑ کر کار پر سواری

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:9؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ تلگودیشم کے صدر مسٹر ایل رمنا نے تلگودیشم پارٹی سے کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا انھوں نے آج مائیکرو بلاکنک سوشیل میڈیا پلاٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے استعفیٰ کے کاپی شیئر کرتے ہوئےیہ اطلاع دی ۔

انھوں نے اپنا استعفیٰ قومی صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر چندرا بابو نائیڈو کو روانہ کردیا۔ مسٹر ایل رمنا نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ تلنگانہ میں بدلتی ہوئی سرگرمیاںاور سیاسی مساوات کے تناظر ‘ اور تلنگانہ عوام کی ترقی و فلاح بہبود کے لئے ‘ اور تلنگانہ کی ترقی میں حصہ دار بننے کی غرض سے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہوں ۔اورتلگودیشم پارٹی اور تلنگانہ تلگودیشم ریاستی صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں

مسٹر ایل رمنا نے اپنے 30 سالی سیاسی کیرئیر کو بنانے اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر صدر تلگو دیشم مسٹر چندر ابابو نائیڈو سے اظہار تشکر کیا۔ریاستی وزیر ایرا بیلی دیاکر راؤکے مطابق ایل رمنا چیف منسٹر کے چند ر شیکھر راوٹ کا پسندیدہ انتخاب ہے اور انھوں نے ہی ایل رمنا کو ٹی آریس میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا ہے

واضح رہے کہ گذشتہ د ن وزیر پنچایت راج ارابلی دیا کر راؤ کے ہمراہ ایل رمنا نے پرگتی بھون میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے ملاقات کی تھی

 

یہاں اس بات کا تذ کرہ ضروری ہو گا کہ ایل رمنا کی کار میں سوار ہو نے سے متعلق گذ شتہ 6 ماہ سے افواہیں چل ر ہی تھیں۔ لیکن ان افواہوں کواس وقت تقویت ملی کہ جب وزیر پنچا یت نے انکے مکان پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور انہیں ٹی آر ایس میں شا مل ہو نے کے لئے آمادہ کر لیا۔

ایل رمنا نے بھی اس ضمن میں پارٹی کارکنوں اور انکے حامیوں سے مشاورت کی اور حا میوں کی جانب سے ٹی آر ایس میں شمولیت پر اظہار مسرت کے بعد انہوں نے پارٹی میں شامل ہو نے کا فیصلہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق ایل رمنا کو پارٹی ایم ایل سی کا عہدہ دینے کا پیش کش بھی کیا گیا ہے لگتا ہے

ایسا بھی امکان پایاجاتا ہے کہ ٹی آر ایس پارٹی کے سی آر ایل رمنا کوحضور آباد ضمنی انتخاب کے لئے میدان میں اتارنے کی تیاری کر رہی ہے۔ حلقہ حضورآبادمیں بھی انہیں 30،000 سےزائد پدماشالی( جولہ) برادری کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے میدان میں اتارا جائے گا