نظام آباد:9؍فروری
(زین نیوز)
مفتی الیاس احمد حامد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نرمل نے اپنے اراکین ورفقاء کے ساتھ دفترجمعیۃ علماءنظام آباد پہونچ کر شال پوشی کی اوراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ناندیڑ کی متحرک تنظیم خادمین امت کی جانب سے پہلی بار دینی مدارس کے اساتذہ کرام کو مثالی استاد ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا
جس میں ضلع نظام آباد سے شہر کے نوجوان عالم دین مختلف تنظیموں کے فعال فرد مرکزی مدرسہ ادارہ مظہر العلوم کے جلیل القدر استاد مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء امام وخطیب مسجد اسلامیہ کو پہلا مثالی استاد ایوارڈدیاگیا جو معلم مدینہ حضرت مصب بن عمیر رضہ کے نام سے موسوم ہے

ہم دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوے دعاء کرتے ہیں کہ اللہ پاک مولاناموصوف کو دین ودنیا ہر اعتبار سے ترقیات عطاء فرماےمزید اور ایوارڈوں سے نوازے خدمت دین وانسانیت کی فلاح وبہبودکے لےء اللہ پاک خوب کام لے اور اپنی رضانصیب فرماے اور حاسدین کے حسد سے بھی محفوظ فرماے
اس موقع پر مولاناسید عابد حسین قاسمی جافظ اشفاق احمد جابرحافظ حسان حافظ سلمان موجودتھے مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی نے اپنے اس ایوارڈ کو اپنے والدین واساتذہ کرام بطور خاص مولاناسید ولی اللہ قاسمی علیہ الرحمہ کے نام کرتے ہوے کہا کہ انہی کی توجہات ومحنتوں کا یہ ثمرہ ہے میرے کوی ذاتی کمال کا اس میں دخل نہیں ہے
