بچوں کے تحفظ کیلئے مسلسل کوشش کی جائے ۔ ضلع کلکٹر جی روی

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:17؍جولائی
(زین نیوز)
ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ ضلع جگتیال کے عہدیدار آپسی تال میل کے ساتھ بچوں کے تحفظ کیلئے مسلسل کو شش کریں ۔ضلع کلکٹر جی روی نے بچوں کے تحفظ سے متعلقہ 7 ویں مرحلہ کا پروگرام "آپریشن مسکان ” کے سلسلے میں متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے ذریعہ ہی مکمل انسانی ترقی کا حصول ممکن ہے۔

اس تعلق سے عہدیدار آپسی تال میل کے ساتھ منصوبہ بندی کریں ۔یکم /جولائی/2021 سے 31/ جولائی /2021 تک 7 ویں مرحلہ کا آپریشن مسکان پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔ اس عرصہ کے دوران بچہ مزدوری کرنے والے بچوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایف آئی آر کا اندراج کرنے کے بعد بچوں کے ماں باپ کی رہنمائی کی جائیگی۔

گلیوں ، اینٹ کی بھٹیوں میں ،بھیک مانگنے والےبچوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کوویڈ -19 کی جانچ کے بعدبازآباد کاری علاقوں کو بھیج دیا جائیگا۔ضلع میں لڑکے و لڑکیوں کی نفسیاتی ،طبعی تبدیلیوں سے متعلق لاختیار کی جانے والی تدابیر کے سلسلے میں بذریعہ آن لائن شعور بیدار کیا جائے۔ہر گرام پنچایت اور مدرسہ میں اجلاس کا انعقاد عمل میں لاکر اچھی اور بری عادتوں سے متعلق شعور بیدار کیا جائے۔

 

بچہ مزدروی میں مشغول کرنے والوں کے خلاف ماں باپ یا 1098 ٹول فری نمبر پر تفصیلات پیش کی جائیں ۔بچوں کی نشونما اور ظابطوں سے متعلق روبہ عمل لائے گئے قوانین سے متعلق ہر مدرسہ کے طلباء میں شعور بیدار کیا جائے۔تغذیہ ، صحت انفرادی صفائی ،پر شعور بیدار کیا جائے۔بیمار، بے سہارا،جسمانی ،مالی ہراسانی کا شکار ہونے والے بچوں ، مزدوروں ، اور بھیک مانگنے والوں اور مشکلات میں موجود بچوں کی تفصیلات معلوم ہونے پر 1098 ٹول فری نمبر پر فون کیرکے اطلاع دی جائے۔

 

بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے ہر سال حکومت آپیشن مسکان اور آپریشن اسمائیل کا انعقاد عمل میں لاتی ہے۔ضلع کے تمام مؤاضعات میں بچوں کے تحفظ کی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لاکر تربیت دی جائے۔بچوں کے تحفظ بے حد اہمیت کا حامل ہے اسی لئے شفافیت کے ساتھ تمام عہدیدار اپنی خدمات انجام دیں ۔بچوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ ، نربھامقانون، جنسی ہراسانی ، جہیز کے قوانین پر بھی روشنی ڈالی جائے۔

ضلع کے تمام کستوربا، اقامتی، سرکاری مدارس میں انفرادی صفائی ، اچھی اور بری عادتوں میں تفریق،حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات،اور دیگر ضروری قوانین اور حقوق سے متعلق بذریعہ آن لائن شعور بیدار ی کی جائے۔اس پروگرام سے متعلق تمام محکمہ جات کے عہدیداران ہر ماہ ایک اجلاس کا انعقاد لاکر شیڈول کی تیاری کی جائے۔منصوبہ کے مطابق فرائض انجام دینے پر ہی موثر انداز میں سماجی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔اس اجلاس میں سی ڈبلیو سی چیرمین دھنا لکشمی،جگتیال ،کورٹلہ آرڈی اوس،محکمہ پولیس کے عہدیداران،ڈی ڈبلیو اوس،ڈی ای او،ڈی ایم،اینڈایچ او،محکمہ لیبر کے ضلعی عہدیدار،اور دیگر موجود تھے۔