24 گھنٹوں میں’’اسٹرین ‘‘کا کوئی نیا معاملہ درج نہیں

تازہ خبر قومی

نئی دہلی01؍جنوری
زین نیوز ڈسک
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین سے متاثرہ لوگوں کی کل تعداد 90 ہوئی؛ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی نیا معاملہ درج نہیں ہوا۔اسپتال میں داخل معاملوں کے مؤثر طبی بندوبست سے مرکز اور ریاستی؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی توجیہی کوششوں نےہندوستان میں اموات کی شرح میں مسلسل تخفیف کو یقینی بنایا ہے۔ قابو پانے کی مؤثر حکمت عملی، جانچ میں مسلسل تیزی اور سبھی سرکاری و پرائیوٹ اسپتالوں میں نگہداشت کے پروٹوکول معیار پر مبنی معیاری طبی بندوبست پروٹوکول کی وجہ سے اموات کی تعداد میں تخفیف واقع ہوئی ہے۔۔گزشتہ 16 دنوں سےملک بھر میں 300 سے کم نئی اموات درج کی گئی ہیں۔