بھارت نے افغانستان کو 101 رنز سے شکست دی

تازہ خبر عالمی کھیل

نئی دہلی : 8/ ستمبر

(زین نیوز ڈیسک)

فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ٹیم انڈیا نے ایشیا کپ میں اپنی مہم کا اختتام جیت کے ساتھ کیا۔ بھارت نے اپنے آخری سپر 4 میچ میں افغانستان کو یک طرفہ انداز میں 101 رنز سے شکست دی

اس میچ کا سب سے یادگار لمحہ ویرات کوہلی کی 71ویں بین الاقوامی سنچری تھی۔ کنگ کوہلی نے تقریباً 3 سال (1020 دن) بعد سنچری بنائی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ ان کی پہلی سنچری بھی ہے۔ ویراٹ کی اس اننگز کی بنیاد پر ہندوستان نے 20 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ روہت شرما کی غیر موجودگی میں کپتان کے ایل راہول نے 62 رنز بنائے

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور میچ میں، ٹیم انڈیا کا آج افغانستان سے مقابلہ ہوا۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بھارت کو 213 رنز کا ہدف ملا۔

جواب میں افغانستان کی ٹیم 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 111 رنز بنا سکی۔ ویرات کوہلی نے ناٹ آؤٹ 122 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھونیشور کمار نے باؤلنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھونیشور نے چار اوور میں چار رن دے کر پانچ وکٹ لیے

ٹیم انڈیا نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ کے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو 101 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 122 اور کے ایل راہول کی نصف سنچری کی بنیاد پر 212 رنز کا بڑا مجموعہ بنایا۔

جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 111 رنز بنا سکی۔ بھونیشور کمار نے چار اوور میں چار رن دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں