بہن کی زندگی کے لیے بھائی کی جدوجہد

تازہ خبر تلنگانہ

معصوم  سید عزیز ریحان کے جذبہ سے ریاستی وزیر بھی متاثر
حیدرآباد:7؍ا گسٹ
(زین نیوز)
حیدرآباد تلنگانہ سے ایک انتہائی دل کو چھونے والی اور حساس خبر ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ایک خبر کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں ایک بچہ سڑک کے کنارے ٹیبل پر کچھ بیچتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ بھارت جیسے ملک میں بچوں کا کام پہلا معاملہ نہیں ہے۔

یہاں لاکھوں بچے مزدور ہیں ، لیکن اس تصویر میں خاص بات یہ ہے کہ بچہ اپنے خاندان کی غربت دور کرنے یا کسی قسم کی مالی مدد فراہم کرنے کے لیے کام نہیں کر رہا ، بلکہ اس کے کام کے پیچھے ایک بڑا مقصدہے۔ بہت سے لوگوں نے اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے اور لوگ اس چھوٹے بچے کے جذبے کی تعریف کر رہے ہیں۔

حیدرآباد کے ٹولی چوکی محمدی لین سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ سید عزیز ریحان کی 12  سالہ بہن سکینہ بیگم دماغ کے کینسر سے لڑ رہی ہے۔سکینہ اس کی بڑی بہن ہے اور وہ اس وقت دماغی کینسر میں مبتلا ہے۔ سکینہ کے والد معمولی کام کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے ان کے لیے ادویات اور علاج کے اخراجات پورے کرنا بہت مشکل ہے ایسے میں ریحان نےاپنے خاندان کو مصیبت میں دیکھ کر بہن کے علاج و معالجہ کے لئے پرندوں کا دانہ بیچنے کا فیصلہ کیا ہے ۔لیکن اس نے اپنی تعلیم کو بالکل نظر انداز نہیں کیا ہے

حیدرآباد کے ٹولی چوکی مین روڈ پر واقع پستہ ہاؤز کے قریب وہ اپنی ماں کے ساتھ صبح 6 بجے سے صبح 8 بجے تک سڑک کے کنارے ایک ٹیبل لگا کر پرندوں کا دانہ فروخت کرتا ہے۔مختلف علاقوں سے صبح کے اوقات میں آنے والے افراد پرندوں کا دانہ خرید کر کبوتروں کو دانہ ڈالتے ہیں۔ اسکے بعد وہ مقامی مدارسہ میں شام 5 بجے تک اپنی کلاسوں میں شرکت کرتا ہے

ریحان پرندوں کا دانہ بیچ کر وہ جو کماتا ہے وہ اس کی ادویات اور تشخیصی اخراجات بشمول ایم آر آئی ، ایکسرے اور خون کے ٹیسٹ پر ہی خرچ ہوجاتے ہیں اس سے آگے کچھ نہیں۔سکینہ بیگم کی والدہ بلقیس بیگم نے کہا سکینہ کو دو سال قبل دماغی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور تب سے پورا خاندان اس کے علاج کے لیے مشکلات سے گزر رہا ہے

سکینہ کے علاج کے لیے ایک بہت بڑی رقم درکار ہے ، لیکن اس کا غریب خاندان اس رقم کا بندوبست کرنے سے مکمل طور پر قاصر ہے۔ سکینہ کی ماں بلقیس بیگم نے کہا  کہ ہمیں ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ سکینہ کو بچانے کے لیےریڈیشن تھراپی کرنی چاہیے۔ ہم نے تلنگانہ حکومت سے فنڈز حاصل کیے ہیں اور اس کی رقم ریڈیشن تھراپی میں پوری  ختم ہو گئی ہے

، لیکن اب ادویات کے لیے پیسے کا بندوبست نہیں کیا جا سکا۔ سکینہ کے والد معمولی کام کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے ان کے لیے ادویات اور علاج کے اخراجات پورے کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ریحان اپنی بہن کی جان بچانےسڑک پر پرندوں کے دانے کی دکان لگاتا ہے ، تاکہ اس سے جو پیسے کمائے وہ بچا کر وہ اپنی بہن کی دوا اور اس کا علاج کروا سکے۔

 

واضح رہے کہ ریحان کی تصویر اور کہانی سوشل میڈیا پر آنے کے بعد بہت سے لوگوں نے مدد کی خواہش ظاہر کی ہے اور حکومتی مدد حاصل کرنے کا طریقہ بھی بتایا ہے۔
وہیں ریاستی وزیر ائی ٹی مسٹر کے ٹی آر بھی بہن کے لئے بھائی کی جدوجہد کے جذبہ کو دیکھ کر کافی متاثر ہوئے انھوں نے اپنے ایک توئٹ کے ذریعہ ریحان کی ستائش کی اور اسکے خاندان کی مدد کرنے اپنے دفتر کے عملہ ہدایت دی

۔ سکینہ کی ماں بلقیس بیگم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اپنی بیٹی کی زندگی بچانے میں مدد گار بنیں
جو حضرات بھی مالی تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ  یو سی او بینک سوریہ نگر کالونی ٹولی چوکی میں بلقیس بیگم کے اکاؤنٹ نمبر 17460110137673  IFSC: CODE : UCBA0001746 میں عطیات جمع کرواسکتے ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون 7993538724 پرربط پیدا کیا جاسکتا ہے