نیرج چوپڑا فیلڈاینڈ ٹریک میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی
نئی دہلی :7؍ اگسٹ
(زین نیوز)
ہندستان کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اپنی دوسری کوشش میں 87.58 میٹر کے تھرو کے ساتھ ٹوکیو اولمپک میں برچھی پھینکنے کے مقابلہ جیولین تھرو ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔
بھارت کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ نیرج چوپڑا نے مردوں کے جیولین تھرو ایونٹ میں 87.58 میٹر کے اسکور کے ساتھ ٹاپ کیا۔ اس جیت کے ساتھ نیرج نے 121 سال کی تاریخ میں پہلی بار ہندوستان کو ٹریک اینڈ فیلڈ میں طلائی تمغہ دیاہے۔
وہ فیلڈاینڈ ٹریک میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی اور انفرادی ایونٹمیں طلائی تمغہ جیتنے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔ ان سے پہلے ، شوٹر ابھینو بندرا نے طلائی تمغہ جیتا۔

نیرج چوپڑا اولمپک چیمپئن ہے۔ 23 سالہ نوجوان نے ہفتہ کو تاریخ رقم کی ٹوکیو 2020 میں مردوں کی جیولین تھرو فائنل جیت کر انفرادی اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے دوسرے ہندوستانی بن گئے
در حقیقت نیرج چوپڑا نے کوالیفیکیشن راؤنڈ میں پہلی کوشش میں 86.65 میٹر دور برچھی پھینک کر امید ظاہر کی تھی۔نیرج چوپڑا نے اپنے پہلے تھرو میں برچھی 87.03 میٹر پھینکی اور اسے 87.58 میٹر سے بہتر کیا

انہوں نے نمبر 1 پوزیشن کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اور فائنل میں اس نے کروڑوں ہم وطنوں کے دل جیت لیے۔کسان خاندان سے تعلق رکھنے والے نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں طلائی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کا وقار بلند کیا ہے
صدر رام ناتھ کووند نے ٹوکیو اولمپک میں برچھی پھینکنے کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ کو مبارکباد دی ہے
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کے نوجوان کھلاڑی نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپک میں برچھی پھینکنے کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے
