بیت المال کورٹلہ کے ذمہ داران کی رکن اسمبلی کے۔ ودیاساگرراؤ سے نمائندگی

بین الریاستی تازہ خبر

کورٹلہ 11 /مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
شہر کورٹلہ بیت المال ویلفیر سوسائٹی کے ذمہ داران نے آج کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو رکن اسمبلی کورٹلہ کو ایک تحریری یاداشت پیش کی جس میں دفتر بیت المال کورٹلہ کیلئے محلہ عرفات پورہ میں موجودبیت المال کی اراضی پر بلڈنگ پرمیشن اور اس کیلئے فنڈ س جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا
جس پر رکن اسمبلی ودیا ساگر راو نے اپنی جانب سے فنڈس جاری کرتے ہوئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔

واضح رہے کہ شہر کورٹلہ میں بیت المال ویلفیر سوسائیٹی کا قیام 1994میں عمل میں لایا گیا۔بیت المال کورٹلہ سے تقریبا 600سے زائد غریب افراد میں ماہانہ 200روپئے وظیفہ اورعلاج کیلئے بھی غریب افراد کی مالی امداد کی جارہی ہے ۔
اسی طرح غریب بچوں کی تعلیم کیلئے احمد علی ٹرسٹ کی جانب سے غریب بچوں میں تعلیم کا خرچ اور غریبوں میں موسم سرما میں بلانکٹس تقسیم کئے جارہے ہیں۔

بیت المال کورٹلہ کی جانب سے کئی فلاحی خدمات انجام دیئے جارہے ہے ۔کورٹلہ کے مسلمانوں کو سو دسے نجات دلانے کیلئے بیت المال کورٹلہ کے تعاون سے ’’امانت میچولی ایڈ یڈ کوآ پریٹیو اینڈ تھرفٹ سوسائیٹی کورٹلہ ‘‘کا قیام عمل میں لایا گیا۔
آج دفتر بیت المال کورٹلہ کیلئے محلہ عرفات پورہ میں موجودبیت المال کی اراضی پر بلڈنگ پرمیشن اور اس کیلئے فنڈ س جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری یاداشت حوالے کی گئی

اس موقع پرانم انیل صدر ٹی آریس پارٹی کورٹلہ ٹاون ‘سید فہیم صدر ٹی آریس پارٹی میناریٹی سیل ‘محمد بابا ‘ملاں مسعود ‘احمد عبدالقیوم ‘محمد عبدالحمید ‘ سید مظہر قاسمی صدر بیت المال کورٹلہ ‘محمد نجیب نائب صدر ‘سکریٹری محمد عبدالساجد‘محمد عبدالماجد ‘اور دیگر زمہ داران موجود تھے۔