منچریال: 5؍اگسٹ
(زین نیوز)
والدین کی مرضی کے خلاف اپنے عاشق کے ساتھ شادی کرنے پر اپنے ہی بیٹی کا اغوا کرنے والے والدین سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے یہ واقعہ تلنگانہ ریاست کے منچریال ضلع میں پیش آیا ۔ اپنی پسند کی شادی کرنے پر والدین نے اپنے رشتہ داروں سے مدد لے کر ان کی مرضی کے خلاف ایک نوجوان سے شادی کرنے پر اپنی 18 سالہ بیٹی کو اغوا کیا اور آخر کار جمعہ کو جنارام منڈل سنٹر میں سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے۔ اس معاملے میں کل 23 افراد کو گرفتار کیا گیا اور تین گاڑیاں ضبط کی گئیں۔
جنارام کے سب انسپکٹر پوچمپلی ستیش نے بتایا کہ ملزمان گرولا بالا کرشنا، اور اناسوریہ اور ان کے 21 رشتہ دار سدی پیٹ ضلع کے گجویل منڈل کے جالیگاما گاؤں سے تھے۔ شکایت کنندہ لڑکی کا شوہر جنارم منڈل کے موری گوڈا گاؤں کا رہنے والا کوٹا ناگیش تھا۔
بالا کرشنا کی بیٹی لکشمی نے ہفتہ کے روز موریگوڈیم کے ایک مندراپنے عاشق ناگیش سے شادی رچالی تھی جو گزشتہ کئی سالوں سے محبت میں گرفتار تھی ۔ لیکن اس کے والدین اس شادی سے ناراض اورقبول کرنے کو تیار نہیں تھے۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے دو فریقین کو طلب کرتے ہوئے مشاورت کی۔ انہوں نے لکشمی کے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اس کے فیصلہ کو قبول کریں کیونکہ وہ دو ماہ قبل 18 سال سے تجاوز کر گئی تھی۔
بتا یا جاتا ہے کہ بالاکرشنا اور انسویہ نے ماضی میں لکشمی کو اغوا کرنے کی بیہودہ کوشش کی تھی اوراسے اس وقت چھوڑ دیا جب مقامی لوگوں اور پولیس والوں نے انہیں روکا اور خبردار کیا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جس کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی سے مسلسل فون پر بات جاری رکھی اور مشورہ دیا کہ وہ نئے شادی شدہ جوڑے کی روزی روٹی تلاش کرنے میں مدد کریں گے اس کے لئے وہ جلگاوں منتقل ہوجائیں
جمعہ کو صبح 5 بجے والدین پانچ گاڑیوں میں ناگیش کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے لکشمی کو گاڑیوں کے ذریعہ سدی پیٹ لے جانے سے پہلے اس پر حملہ کیا اور فرنیچر کو نقصان پہنچایا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جنارام کے سب انسپکٹر ستیش اور ہیڈ کانسٹیبل دیونا نے صبح 6.30 بجے تک تھلپیٹ فاریسٹ رینج آفیسر رتناکر کی مدد سے والدین کا پیچھا کیا اور ان کا سراغ لگایا۔
ستیش نے جنارم منڈل مرکز سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ڈنڈے پلی منڈل کے متھیامپیٹ گاؤں میں لکشمی کے والدین اور 21 دیگر افراد کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے اور اور لڑکی کو بچایا، اور اسے ناگیش سے کے حوالہ کردیا۔
لکشمی نے والدین کے چنگل سے بچانے اور اپنے شوہر سے دوبارہ ملانے میں مدد کرنے پر پولیس عہدیداروں کا اظہار تشکر کیا