بی جے پی اور ٹی آر ایس کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ

تازہ خبر تلنگانہ

پتھراؤ میں سب انسپکٹر اور خاتون کانسٹبل زخمی۔
نظام آباد: 19؍فروری
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے ضلع نظام آباد میں دھرپاپلی منڈل میں چترپتی شیواجی مجسمہ کی نقاب کشائی کے پروگرام کے افتتاح کے دوران بی جے پی اور ٹی آر ایس کے کارکنوں کی آپس میں جھڑپ سے حالات کشیدہ ہوگئے ایک دوسرے پر پتھراؤ میںسب انسپکٹر ومشی کرشنا ریڈی‘ اور خاتون کانسٹبل بھی زخمی ہوگئی، جس کے بعد پولیس کو بھیڑ کو منتشر کرنا پڑا۔

یہ واقعہ ضلع نظام آباد کے دھرپاپلی منڈل میں اس وقت پیش جب شیواجی مجسمہ کی افتتاحی تقریب کے مقام پر ٹی آر ایس کے کارکن اچھی خاصی تعداد میں جمع ہوئے

یہ معلوم ہوا تھا کہ نظام آباد کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ مسٹر ڈی اروندشرکت کرنے والے ہیں۔ ٹی آر ایس کارکنان رکن پارلیمنٹ مسٹر ڈی اروند سے ضلع میں ہلدی بورڈکے قیام کے اور اپنے انتخابی وعدے سے انحراف پر احتجا ج کرنے والے تھے‘ کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کسانوں کو ہلدی بورڈ کے قیام کا وعد ہ کرکے اپنےسےپیچھے ہٹتے ہوئے کسانوںکو دھوکہ دیا ہے

 

اسی اثناء میں بی جے پی کے کارکن بھی وہاں جمع ہو گئے جس کے دونوں پارٹیوں کے قائدین کے درمیان بحث و تکرار گئی۔جو تصادم کی شکل اختیار کرگئی جس پر پولیس نے مداخلت کرنے کی کوشش کی
لیکن دونوں پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر ومشی کرشنا ریڈی زخمی ہو گئے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی پولیس دستے دھرپاپلی روانہ کیےگئے ہیں