کولکاتا29مارچ
(ایجنسیز)
مغربی بنگال میں ہوگلی پارلیمانی نشست سے بی جے پی کے ممبرپارلیمنٹ اور چونچودہ اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوارہ لوکیٹ چیٹرجی کے چہرے پر رنگ پھینکا گیا ہے۔
رنگ کے کچھ قطرے ان کی ایک آنکھ میں چلے گئے جس کے بعداچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس کے بعد انھیں عجلت میں ہسپتال لے جایا گیا ، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
یہ واقعہ چونڈڈا کے علاقے ربیندر نگر کالی تلا میں پیش آیا۔ بی جے پی کے ایک پریس بیان میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ کوڈھلیہ 2 گرام پنچایت پردھان ودیوت وشواس کی قیادت میں نامعلوم افراد نے ان پر کیمیائی رنگ پھینک دیا۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ان کے حوالے سے نقل کیاہے کہ کیمیائی رنگ کاپینٹ پھینک دیا گیا۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ کس نے مجھ پر پھینک دیا ، جب میں نے دیکھا تو میرے پاس وہاں 3-4 افراد کھڑے تھے جو ٹی ایم سی بیج پہنے ہوئے تھے ۔
