بی جے پی حکومتوں کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام پریشان : چودھری مظفر علی 

تازہ خبر قومی
کانگریس پارٹی کی آزادی کی گورو یاترا اختتام پذیر 
دیوبند، 17؍ اگست
(رضوان سلمانی) 
آل انڈیا کانگریس پارٹی کی قیادت کی ہدایت کے مطابق سبھی پارلیمانی حلقوں کے ساتھ ساتھ سہارنپور پارلیمانی حلقہ کی پانچوں اسمبلی سیٹوں میں گزشتہ 9اگست سے شروع ہوئی ’’آزادی کی گورو یاترا‘‘ آج ضلع کانگریس دفتر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، گزشتہ دو دنوں میں یہ یاترا سہارنپور دیہات اسمبلی حلقہ کے جنتا روڈ علاقہ سے شہر اسمبلی حلقہ میں داخل ہوتے ہوئے بھگت سنگھ چوک ، جین باغ، ویر عبدالحمید چوک، قطب شیر، نوین نگر وغیرہ ہوتے ہوئے آج ضلع کانگریس دفتر پر ختم ہوئی۔
 اس موقع پر کانگریس کے ضلع صدر مظفر علی ، سابق ریاستی نائب صدر مہربان عالم نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اس یاترا کی کامیابی کے لئے انہیں مبارک باد دی ۔ انہو ںنے کہا کہ اس یاترا کا مقصد لوگوں کے درمیان جاکر لوگوں کو آزادی کی تحریک میں کانگریس کے تعاون اور ان کی قربانیوں سے لوگوں کو آگاہ کرنا تھا، جس میں پارٹی پوری طرح سے کامیاب ہوئی۔
 انہو ںنے کہا کہ اس یاترا میں یہاں کے عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، ہم ان کو بھی مبارک باد دیتے ہیں، ساتھ اس یاترا سے یہ بھی ثابت ہوگیا کہ اب بی جے پی حکومتوں کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کا منہ بھنگ ہورہا ہے اور عوام انتخابی جملوں سے نجات پانا چاہتی ہے۔ کانگریس کے سہارنپور شہر صدر ورون شرما نے کارکنان سے 28اگست کو مہنگائی کے خلاف دہلی میں ہونے والی کانگریس کی ریلی کی تیاریوں میں لگ جانے کی اپیل کی۔
 اے آئی سی سی کے رکن جاوید صابری ، ریاستی سکریٹری پروین چودھری اور کانگریس کی امیدوار رہیں سکھویندر کور نے آزادی کی گورو یاترا کو کامیاب بتاتے ہوئے اس طرح کے انعقاد کو عوام سے جڑنے کا ایک ذریعہ بتایا ۔ واضح ہو کہ آج صبح اس یاترا کو ویر عبدالحمید چوک سے سابق اسمبلی رکن سریندر کپل نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔
یاترا کے دوران کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفر علی، شہر صدر ورون شرما، سابق ریاستی نائب صدر مہربان عالم، ریاستی سکریٹری پروین چودھری اور سکھویندر کور کی موجودگی میں شانتی نگر علاقہ کے لیڈر شیو کمار نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں کے ساتھ کانگریس کی رکنیت اختیار کی۔
اس موقع پر منیش تیاگی، گورو ورما، ہری اوم مشرا، نریندر شرما، دھرم ویر جین، ستن کامبوج، مرسلین، محمد آصف خان، اکرام خان، نیرج کپل، سچن سونی، عارف منصوری، شیام شرما، یوگ راج سینی، محمد کاشف، چندر شیکھر، کاشف خان، محمد اسرار، فروز خان، اکبر خان، راہل والمیکی، شائستہ ، امرین، کاکو یادو، سنیل کمار، راجیو سونکر وغیرہ موجود رہے۔