کے سی آر پرآئندہ انتخابات میں شکست کا خوف

تازہ خبر تلنگانہ
جگتیال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا جھنڈ ا لہرائے گا۔ رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروندکی خوش فہمی
جگتیال :17؍اگست
(زین نیوز)
جگتیا ل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا جھنڈ ا لہرائے گا اور جگتیال سے دوسری پارٹیوں کے قائدین بڑے پیمانے پر ان کی پارٹی میں  شامل ہونگے۔اس خوش فہمی کااظہار ایم پی حلقہ نظام آباد ڈی اروند نے یہاں 24 دن سے ہٹرتال پر موجود ویلج ریونیو اسسٹنٹ ( وی آ ر اے) ملاقات کے بعد کیاجو  ان سے اظہار یگانگت کیلۓ کیمپ پہنچے تھے۔
اس موقع ڈی اروند نےوی آر ایز  ہڑتال حق بہ جانب ٹہرایااور یاددلایاکہ انتخابات سے قبل کے سی آر  نے جووعدہ کیاتھاصرف اسی پر عمل آوری کی مانگ کی جارہی ہے لہذا ریاستی حکومت فی الفور اس کو تسلیم کرے۔
 انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بی جے پی ہڑتالی وی آر ایز کے ساتھ کھڑی ہے جو اپنے جائز مطالبات یکسوئی کی مانگ کو لیکر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کررہے ہیں جس س تحصیل آفس کا کام وکاج پوری طرح سے مفلوج ہو کررہےگیا۔ یہ افسوسناک امرہے کہ ریاستی حکومت وی ​​آر ایز کی مشترکہ مجلس عمل کے قایدین  سے بات  کرنے کی تک زحمت گوارہ نہیں کی ہے جو گزشتہ 24 دن سے احتجاج کر رہے ہیں۔
 انہوں نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر طنز کیاکہ وہ آئندہ انتخابات میں شکست کے خوف سے وی آر ایز کے تعلق سے کوئی قطعی فیصلہ کے موقف میں نہیں ہے اور بہتر ہوتا کہ کے سی آر ایک اداکار ہوتے جو اتفاق سےچیف منسٹر بن بیٹھے ہیں اروند نے چیف منسٹر پر وی آر ایز کے ساتھ فریب کا بھی الزا م لگایا۔
انہوں نے مزید کہاکہ کے سی آراپناسر الٹا کرکے تپسیا بھی کرلیں تو وہ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے اور آنیوالے انتخابات جگتیال پر بھارتیہ جنتاپارٹی پرچم لہرائے گئی۔اورجگتیال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا جھنڈ ا لہرائے گا اور بہت جگتیال سے بڑے پیمانے پر بی جے پی میں دوسری پارٹیوں کے قائدین کی شمولیت ہوگی۔
اس پروگرام میں بی جے پی کے ضلع صدر موراپیلی ستیہ نارائنا، کورٹلہ حلقہ انچارج جے این وینکٹ،ا ورون کمار، بی جے پی قائدین چلوکماری مدن موہن، بھومی رمنا، رگیلا ستیہ نارائن امودا راجو اور دیگر نے شرکت کی۔