کانگریس کے قومی سکریٹر ی پردیپ نروا ل کا پریس کانفرنس میں اظہار خیال
دیوبند،31؍اگست
(رضوان سلمانی) کانگریس کے قومی سکریٹری اور مغربی اترپردیش کے انچارج پردیپ نروال نے کہا کہ آج جہاں ملک کا ہر شہری مہنگائی سے پریشان ہے وہیں دوسری جانب نوجوان طبقہ بے روز گاری کیوجہ سے اپنے مستقبل کو ختم ہوتے دیکھ رہا ہے ۔اسی سلسلہ میں کانگریس پارٹی چار ستمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں مہنگائی اور ہلا بول ریلی کا انعقاد کررہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہارنپور کے سرکٹ ہائوس میں گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ڈرنے والی پارٹی نہیں لڑنے والی پارٹی ہے ۔
انہوں نے نیشنل ہیرلڈ پر ڈالے گئے تالہ کو مودی سرکار کی تانا شاہی قرار دیا اوراور کہا کہ سرکار اپوزیشن کی آواز دبانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ کے دفتر میں پارٹی کی قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کو نہیں جانے دیا گیا انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ سے پہلے سرکار مخالف خبر چھا پنے پر بی جے پی سرکار نے بھاسکر جیسے بڑے میڈیا ہائوس پر چھاپہ ڈالا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو اپنے بس میں کر کے مودی سرکا اپوزیشن کی آواز کا گلا گھوٹنا چا ہتی ہے ۔غلام نبی آزاد کے استعفی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کچھ لیڈر صرف اقتدار کی ملائی چاٹنے کیلئے سیاست میں آتے ہیںاور جو اقتدار میں ہوتا ہے اسکی چھتر چھایا میں چلے جا تے ہیں اور کرسی سے اتنا پیار کرتے ہیں اسکے بغیر نہیں رہ سکتے انہوں نے کہا کہ سندھیا رائو سے لیکر غلام نبی آزاد تک جن لیڈروں نے کانگریس چھوڑی ہے
ان سب پر کانگریس کے احسانات ہیں کانگریس نے انکو راجیہ سبھا کے ممبر اور کیبنٹ منسٹر سے لیکر چیف منسٹر کی کرسی تک پہنچا یا لیکن جیسے ہی اقتدار ختم ہوا ایس لیڈر پارٹی چھوڑ گئے ان کے جانے سے کانگریس پر کوئی اثر نہیں پڑا آزاد کے جانے سے بھی نہیں پڑےگا
انہوں آزاد کے ذریعہ کانگریس پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس اس کردار کی تھی تو وہ 42سال ت کانگریس میں کیوں رہے انہوں نے کہا کہ آزاد بی جے پی کی زبان بول رہے ہیں ۔پورے ملک اور خاص طور پر یوپی میں کانگریس کی خستہ حالی پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کی عوام میں آج بھی گرفت مضبوط ہے 2017کے اسمبلی انتخابات میں میڈیا کے ذریعہ یہ پرو پیگنڈہ کرایا گیا کہ بی جے پی سے کانگریس کا نہیں سماجوادی پارٹی کا مقابلہ ہے اور اسطرح سے ووٹر گمراہ ہوئے بی جے پی جیت گئی ۔
انہوں نے کہا کہ یو ی ہی نہیں ملک بھر میں کانگریس ہی عوامی ایشوز پر اور مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر ہے کوئی دوسری پارٹی نہیں انہوں نے کہا کہ کانگریس سنگھرش کرنا جا نتی ہے اور سنگھرش کررہی ہے اور کانگریس ڈرنے والی پارٹی نہیں لڑنے والی پارٹی ہے۔
کانگریس کے قومی سیکریٹری نے بتا یا کہ مہنگائی ،بیروزگاری کیخلاف اور عوامی ایشوز کو لیکر کانگریس پارٹی 4ستمبر کو دہلی میں مہا ریلی کررہی ہے جسمیں ہر اسمبلی حلقہ سے پارٹی کے ورکرس شریک ہوں گے اور دہلی سے بی جے پی کیخلاف بگل بجا یا جا ئیگا ۔اس موقعہ پر ضلع صدر چودھری مظفر حسین ،اے آئی سی سی کے ممبر جاویدصابری، شہر صدر ورون شرما،سندر جیت سنگھ نکو ،اشوک سینی ،ضلع میڈیا انچارج گنیش دت شرما اور ستیم بھوریان سینی موجود تھے ۔
بعد ازاں قومی سکریٹری پردیپ نروال نے سہارنپور کمشنری کے تینوں اضلاع کے عہدیداران اور کانگریس کارکنان کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سبھی عہدیداران اور کارکنان سے کہا کہ سبھی لوگ مل کر وارڈ سطح پر ریلی کی کامیابی کے لئے پالیسی تیار کریں۔اسمبلی کا انتخاب لڑنے والے امید وار مختلف سطح پر ریلی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کریں۔انہوں نے سبھی کو ذمہ داریاں بھی سونپی۔