حیدرآباد یکم؍فروری
نمائندہ خصوصی
بی جے پی رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل راجا سنگھ کو پولیس نے آج اسوقت گرفتا کرلیاجبکہ وہ ورنگل جانے کی کوشش کررہے تھے۔ ورنگل ضلع کے پرکال میں بی جے پی کارکنوں پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے گوشہ محل بی جے پی ایم ایل اے راجا سنگھ زخمیوں کی عیادت کے لئے ورنگل کے لئے روانہ ہوئے تھے کہ پولیس نے انھیں گھٹکیسر کے علاقہ اناجی گوڑہ پاس حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز ٹی آرایس رکن اسمبلی سی دھرما ریڈی کےرام مندر کی تعمیر کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کے متعلق متنازعہ بیان کے بعد بی جے پی کارکنوں نے رکن اسمبلی کے مکان پرسنگباری کانشانہ بناتے ہوۓ نقصان پہنچایاتھا اور آ ج صبح بی جے پی کے دفتر کو آگ لگانے کے واقعہ کے بعد ورنگل ضلع میں صورتحال کشیدہ ہوگئ۔
