بی جے پی کے ضلعی دفتر کو آگ لگانے کا واقعہ

بین الریاستی تازہ خبر

ورنگل یکم؍فروری
زین نیوز
ٹی آریس رکن اسمبلی حلقہ پرکال چلا دھرما ریڈی کے مکان پر بھگوا جماعت کے کارکنوں کے حملہ کے سنگ باری کے جواب میں نامعلوم افراد نے ورنگل شہری ضلع پرکال میں بی جے پی آفس کو آگ لگادی ۔یہ واقعہ آج درمیابی شب پیش آیا یہاں یہ بتانا ضروری ہوگیا کہ رام مندر کی تعمیر کے زیر عنوان بی جے پی قائدین ودیگر زعفرانی جماعتوں کے قائدین وکارکنوں کی جانب سے چند ہ اکٹھا کرنے کا جواز طلب کرتے ہوےٹی آریس رکن اسمبلی نے متنازعہ بیان دیا تھااس پر برہم ہوکر گذشتہ کل بھگواقائدین و کارکنوں نے نا صرف احتجاج کیا بلکہ رکن اسمبلی کے مکان پر ہلہ بولتے ہوئے سنگ باری کی۔جس میں مکان کے ششے اور فرنیچر تباہ ہوگیا تھادریں اثناء نے ٹی آریس کے ورکینگ پریسڈنٹ و وزیر بلدی نظم نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے اس واقعہ پر سخت ردعمل کاا ظہا ر کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ٹی آریس کے صبر کا امتحان نہ لیں ورنہ بی جے پی قائدین کا گھر سے نکلنا مشکل ہوجائے گا۔گذشتہ شب نامعلوم افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کرتے ہوئےبی جے پی آفس کو آگ لگادی جسکی وجہ بی جے پی کے دفتر کا فرنیچر جل خاکستر ہوگیا اور ششے ٹوٹ گئےاس واقعہ کے بعدورنگل ضلع میں حالات کشیدہ ہوگئے ۔ پولیس نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے جوانوں کو تعینات کیا ہے۔بی جے پی کارکنوں کی جانب سے رکن اسمبلی کئے مکان پر سنگ باری کا معاملہ شدت اختیار کرگیا وہیں نامعلوم افراد نے بی جے پی قائدین کے کاروباری اداروں پر حملہ کرنے کا بھی انتباہ دیا ہے ۔