ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل
چتوڑ گڑھ:۔3؍نومبر
(زیڈاین ایم ایس)
راجستھان کے چتوڑ گڑھ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سی پی جوشی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں بی جے پی ایم پی سی پی جوشی ایک سرکاری دفتر میں ایک ملازم کو سب کے سامنے تھپڑ مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی ایم پی سی پی جوشی نے ملازم کو اس لیے تھپڑ مارا کیونکہ کسانوں نے شکایت کی تھی کہ اس نے ان سے 5000 روپے رشوت لی تھی۔ جب بی جے پی ایم پی سی پی جوشی نے ملازم کو تھپڑ مارا تو اس وقت کئی کسان اور سرکاری ملازمین اورعہدیدار وہاں کھڑے تھے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ کسان تبدیلی کے لیے ملازم پر 5000 روپے رشوت لینے کا الزام لگا رہے ہیں۔ پھر دوسرے کسان کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ اس نے 15 ہزار روپے تک رشوت مانگی ہے۔ یہ سن کر بی جے پی ایم پی غصے میں آگئے اور ملازم کے گال پر تھپڑ رسید کردیا۔
ये चितौड़गढ़ बीजेपी सांसद @cpjoshiBJP है। फरियादी को सरेआम सांसद का थप्पड़। देश देख रहा है ये मनमानी।pic.twitter.com/Url2zda2QZ
— Wasim Akram Tyagi (@WasimAkramTyagi) November 3, 2022
واضح رہے کہ بی جے پی ایم پی سی پی جوشی کی طرف سے ملازم کو تھپڑ مارے جانے کا ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو پر لوگ طرح طرح کے ردعمل دے رہے ہیں۔ کوئی اس کو سچ کہہ رہا ہے تو کوئی ایم پی پر تکبر دکھانے کا الزام لگا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کسانوں نے بتایا تھا کہ ملازم کی طرف سے رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس پر رکن پارلیمنٹ نے ملازم کو بلایا اور ٹرانسفر اور لائسنس جاری کرنے کے بدلے رقم مانگنے کی شکایت کے بارے میں پوچھا۔ تب ناراض رکن پارلیمنٹ نے ملازم کو تھپڑ مار دیا۔ اس کے ساتھ محکمہ کے افسران و ملازمین کو تنبیہ کی گئی۔
بی جے پی کے ضلع صدر گوپال کماوت نے کہا کہ محکمہ میں گزشتہ کئی دنوں سے بدعنوانی کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ اس پر ایم پی سی پی جوشی منگل کی شام محکمہ جاتی دفتر پہنچے، جہاں حقیقت سامنے آگئی۔
اس سلسلے میں محکمہ کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے وزارت خزانہ کو لکھا گیا ہے۔