مسلمانوں کا احتجاج۔ مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے پولیس کا لاٹھی چارج۔ پولیس فورس تعینات
شاہجہاں پور :۔3؍نومبر
(زیڈاین ایم ایس)
اترپردیش کے شاہجہاں پور میں چوک کوتوالی علاقہ میں بیری چوکی کے قریب واقع مسجد کے اندرقرآن مجید اور دیگر مذہبی کتابوں کو آتش کرنے کا دلسوز واقعہ پیش آیا جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ یہ واقعہ بدھ کی دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا۔ شام کو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بہت سے لوگ مسجدکے باہر جمع ہو گئے۔ مسلمانوں میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے
UP| We received info that a few desecrated pages of a religious scripture were found at a religious place under Kotwali PS limits. Police reached the spot, talked to people & filed a case. We're examining CCTV footage too. Police force deployed at spot: Shahjahanpur SP S Anand pic.twitter.com/dOM4Gz8Udl
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) November 2, 2022
مشتعل ہجوم نے آس پاس کے بی جے پی لیڈروں کے ہورڈنگز کو اتار کر آگ لگا دی۔ یہ دیکھ کر پولیس کو مورچہ سنبھالنا پڑا اور مشتعل ہجوم کو لاٹھیوں سے منتشر کرنا پڑا۔ احتیاطی طور پر پولیس فورس کو موقع پر تعینات کیا گیا ہے۔
سید شاہ فخر عالم میاں کی مسجد شاہجہاں پور شہر کے چوک کوتوالی علاقے کے محلہ باوزئی میں ہے۔ بدھ کی شام کچھ دیر میں دو نوجوان مسجد میں داخل ہوئے اور وہاں رکھے مذہبی کتابوں کو جلا دیا۔ امام حافظ ندیم اور دیگر نماز کے لیے پہنچے تو انہوں نے مذہبی کتاب کے جلے ہوئے صفحات دیکھ کر دوسرے لوگوں کو اطلاع دی۔
شام گئے لوگوں کی بڑی تعداد مسجد کے باہر اور بیری چوکی روڈ پر جمع ہوگئی۔ جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔ اے ڈی ایم انتظامیہ رام سیوک دویدی، اے ایس پی سٹی سنجے کمار فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ دونوں افسران نے امام اور وہاں موجود دیگر لوگوں سے بات کی۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے مہلت مانگی۔
پولیس نےعجلت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ اس کے بعد ہجوم مرکزی سڑک سے ہٹ گیا لیکن بڑی تعداد میں لوگ اب بھی مسجد کے باہر موجود ہیں۔ حکام انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ واپس جانے کو تیار نہیں ہیں۔
سی او سٹی اکھنڈ پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ مسجد کے قریب واقع شو روم کے سی سی ٹی وی میں دو نوجوان دکھائی دے رہے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ حرکت ان دونوں نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔