مستعفی ہونے کا مطالبہ
آرمور:8؍مئی
(زین نیوز)
رکن پارلیمنٹ نظام آباد دھرما پوری اروند کے مکان کے روبر و آج کسان تنظیموں سے وابستہ قائدین اور کسانوں نے ہلدی بورڈ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا منظم کیا اور رکن پارلیمنٹ سے ہلدی بورڈ کے قیام کا مطالبہ کیااور کہاکہ کہ انتخابی منشور میں وعدے کے مطابق نظام آباد میں ہلدی بورڈ کا قیام عمل میں لائے ورنہ اپنا استعفی پیش کرئے کسانوں نےایم پی اروند کے مکان کے روبرو ہلدی فصل کو ڈال کر انوکھا احتجاج کیااور نعرے بازی کی گئی ۔
اس موقع پر کسانوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے قبل ایم پی نے کسانوں کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ ایم پی منتخب ہونے کے بعد اندرون 5 یوم ہلدی بورڈ کا قیام عمل میں لائیں گے ۔ اور کسانوں کے ساتھ انصاف کریں گے ۔ ا انتخابات کے بعدایم پی اپنے وعدے سے انحراف کررہے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ رکن پارلیمنٹ نظام آباد اروند ہلدی بورڈ کے قیام میں اور ہلدی کی اقل ترین قیمت کی فراہمی میں ناکام ہوئے ہیں
انہوں نے کسانوں کو ایک تحریری بانڈ پیش کیا تھا کہ جس میں ہلدی بورڈ قائم کرنے کے وعدہ کے علاوہ قائم نہ کرنے کی صورت میں اپنے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے کسانوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے کا وعدہ کیاتھا ۔لیکن سالوں گذر نے کے باوجود ایم پی کی جانب سے ہلدی بورڈ کے قیام کو لیکر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے صرف کاغذی وعدہ تھاکسانوں نے کہاکہ ہلدی بورڈ قائم نہ ہونے کی وجہ ہمیں کافی نقصان ہورہا ہے۔
لہذا فوری طو رپر ضلع نظام آباد میں ہلد ی بورڈ کے قیام کے لئے اقدمات کرتے ہوئے ہمیں نقصان سے بچائےاگر ہلدی بورڈ کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا تو ہم خود کشی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ اس احتجاج میں کسانوں نے ایم پی اروند کے خلاف نعرے بازی کی گئی