بی جے پی کو ایک بار موقع دینا پھانسی لگاکر خودکشی کرنے کے مترادف

تازہ خبر تلنگانہ

ٹی آر ایس نےہی بی جے پی کو اپنی سیاسی طاقت بڑھانے کا موقع فراہم کیا۔ڈاکٹر کےنارائنا

حیدرآباد:15؍مئی
(زین نیوز)
سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کےنارائنا نے کہا کہ بی جے پی کو تلنگانہ میں اقتدر کاایک بار موقع دینا گویا کہ پھانسی لگاکر خودکشی کرنے کے مترادف ہے ۔وہ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب تھے ۔

 انھوں نے کہاکہ ٹی آریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ بی جے پی کے تعلق سے واضح سیاسی حکمت عملی نہیں اپنا رہی ہے اور ٹی آر ایس پارٹی نے ہی بی جے پی کو تلنگانہ میں اپنی سیاسی طاقت بڑھانے کا موقع فراہم کیا ہےوہیں ریاستی بی جے پی صدر مسٹر بنڈی سنجے کی جانب سے اقتدار کے لئے تلنگانہ کی عوام سے ایک موقع دینے کے لئے ”رو رو کرسے بھیک مانگنے کو قابل شرمناک قرار دیا ۔

واضح رہے کہ صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے کمار نے”بندپرجا سنگراما یاترا کے اختتام کے موقع پر رنگاریڈی ضلع کے تھکو گوڈا میں ہفتہ (14 مئی) کو بی جے پی کی طرف سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےرو رو کر عوام سے اپیل کی کہ کانگریس کو موقع دیا گیا،تلگودیشم کو موقع دیا گیا،ٹی آرایس کو موقع دیا گیا صرف ایک بار تلنگانہ میں بی جے پی کو موقع دیں۔

انتہائی گلوگیر آواز میں ریاستی صدر بی جے پی بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ پارٹی کارکن دن رات محنت کررہے ہیں،ان کے خلاف ناقابل ضمانت کیس درج کیے جارہے ہیں،انہیں جیلوں کو بھیجا جارہا ہے” پلیز، پلیز، پلیز ایک بار بی جے پی کو موقع دیں”اور تلنگانہ میں اقتدار میں لائیں

مسٹر نارائینہ نے الزام لگایا کہ پارٹیشن ایکٹ تیقنات پر عمل ندراد ہے صرف زبانی وعدو ں تک محدود ہوکر رہ گیا ہے وہیں وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مخالف قوانین کی حمایت کی ہے