جگتیال:15؍مئی
(زین نیوز)
ضلع جگتیال کے کورٹلہ شہر کے پولی ٹیکنک کالج کے پاس آج شام پیش آئے سڑک حادثہ میں کورٹلہ ٹرانسکو اے ڈی ای نیلی سرینواس (55) کی بر سر موقع موت واقع ہوگئی ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت ،میں آنیوالی دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثہ میں شدید زخمی سرینواس کو شہر کے ایک خانگی دواخانےمنتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔
تاہم حادثے میں سامنے آنے والی کار میں ٹرانسکو برانچ کا ایک ملازم مبینہ طور پر شدید زخمی ہوگیا۔حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سری نواس اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد کریم نگرواپس جا رہے تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی، کورٹلہ پولیس فوری طور پر مقام حادثہ پہنچ کر تفصیلات اکٹھا گیں اور ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔۔ حادثہ کے تعلق سے بھی مکمل تفصیلات معلوم ہونا باقی ہیں۔ سڑک حادثہ میں کورٹلہ اے ڈی ای سرنیواس کی موت سے محکمہ کے ملازمین صدمہ سے دو چار ہیں
