تائیوان میں ٹرین حادثے میں کم از کم 34 افراد ہلاک

تازہ خبر عالمی

تائیپی‘ تائیوان 2؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تائیوان میں ٹرین کا ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ٹرین پٹری سے اتر گئی اور سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں  درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیںیہ حادثہ تیوان میں پیش آیا جمعہ کی صبح ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی اور اس سرنگ سے ٹکرا گئی۔

وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ مشرقی تائیوان میں جمعہ کے روزتائیوانگ جانے والی ٹرین حویلین کے شمال میں ایک سرنگ میں پٹری ، اتر گئی اور دیوار سے ٹکراگئی ٹرین کے دیوار اسے ٹکراجانے کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد ہلاک اور 72 زخمی ہوگئے

‘ زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی دواخانوں میں منتقل کیا گیا ہےحکام نے بتایا کہ کچھ افراد ٹرین میں پھنس گئے تھے اور انہیں باہر نکالنے کے لئے سخت محنت کرنا پڑی۔ریل حادثہ میں بچ جانے والےمسافراپنی جان کی حفاظت کے لئے ریل کی کھڑکیوں کے ذریعہ اوپر چھتوں پر چڑھ گئے

ٹرین حادثہ کے اطلاع کے ساتھ ہی ریلوئے حکام اور امدادی عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا۔حکام کے مطابق ٹرین میں لگ بھگ 350 مسافر سوار تھے۔ اور فی الحال راحت اور بچاؤ کی سرگرم تیز کردی گئیں ہیں۔ ایسا بھی خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے