تلنگانہ میں المناک واقعہ ۔گوداری ندی میں چھ غرق

بین الریاستی تازہ خبر

نظام آباد:2؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
سری رام ساگر پراجکٹ کے قریب گوداوری ندی میں غرق ہونے سے  6افراد ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ ایک شخص کو مقامی افراد نے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ ریاست کے نظام آباد ضلع کے سری رام ساگر پراجکٹ کے گودواری ندی ہر جمعہ اشنان کے لئے آتےہیں

ضلع نظام آباد کے الماں گڑی‘ ڈینکن پلی‘ مالکر‘ سے تعلق رکھنے والے تین خاندان آج مینڈورہ زون میں پو چم پاڈ کے پشکر گھاٹ پر لڑکے بال نکالنے اورندی میںاشان کے لئے آئے تھےاشنان کے لئے ندی میں اترنے کے دوران دو دو چھوٹے اتفاقی طور پر پھسل کر ندی میں گر گئےجنھیں پچانے کے لئے پانچ افراد ندی میں اترے ندی میں اترنے والے پانچ بھی افراد غرق ہوگئے

۔ مہلوکین میں کی نظام آباد ضلع کے الماں گٹہ کے متوطن کی حیثیت سے شناخت کی گئی مرنے والوں میں 40؍سالہ ببنی سرنیواس‘ اسکے بیٹے14سالہ سریکر‘ 16سالہ سدھارت‘ ملکور منڈل کےگتپا موضع سے تعلق رکھنے والے42 سالہ راجو‘ نندی پیٹ منڈل ڈنکن پلی سے تعلق رکھنے والا16یوگیش‘ شامل ہیں۔ مقامی افراد نے ایک بچے کو بچالیا۔جبکہ شریش نامی لڑکے کی تلاش جاری ہے ۔

پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے تمام نعشوں کو نکلوایااور پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا
رکن قانون ساز کونسل مسز کے کویتا کا اظہار تعزیت
گوداری پشکر گھاٹ واقعہ پر رکن قانون ساز کونسل مسز کے کویتا نے اپنے گہرے رنج ود کھ کا اظہار کیا اور متوفی کے اراکان خاندان کی ہر طرح کی مدد کرنے کا بھی انھوں نے تیقن دیا