بی جے پی پہلے ہندوستانیوں سے معذرت خواہی کرے
شان اقدس ﷺ میں گستاخی کے بعد معافی پر ریاستی وزیر تلنگانہ کے ٹی آر کا ٹوئٹ
حیدرآباد 6 جون
(زین نیوز)
محسن انسانیت حضوراکرم کی شان اقدس میں گستاخانہ ریمارکس کرنے والی بی جے پی کی ترجمان نپور اور دہلی یونٹ کے میڈیا سر براه نوین کمار جندل کے خلاف کی گئی کارروائی کے بعد تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو چاہئے کہ وہ نفرت پھیلانے پر پہلے ہندوستانیوں سے معافی مانگے ۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک را ما راؤ جو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند بھی ہیں نے ملک کی حکمران جماعت بی جے پی
کے ان دولیڈروں کی جانب سے شان اقدس میں کی گئی

گستاخی کے واقعہ پر معافی مانگنے ہندوستان سے بعض
عرب ممالک کے مطالبہ پر رول ظاہر کرتے ہوۓ کہا کہ بی جے پی کو چاہئے کہ وہ نفرت پھیلانے پر پہلے ہندوستان سے معافی مانگے مسٹر تارک راما راؤ نے یہ بھی ٹوئیٹ کیا کہ جب پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے گاندھی جی کے قاتل کی ستائش کی اس وقت وزیراعظم کی خاموشی صدمہ کی طرح تھی۔اس سلسلہ میں تعصبیت اور نفرت کو اعلی قیادت کی جانب سے حمایت سے ہندوستان کو نا قابل تلافی نقصان ہوگا۔
