حیدرآباد۔ 6 جون
(زین نیوز)
تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست کے 4 اعلی پولیس عہد یداروں کو تحقیر عدالت کے کیس میں 4 ہفتہ کیلئے جیل کی سزا سنادی ہے۔ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ تحقیر عدالت کے اس کیس میں پیر کے روز سنایا گیا
تحقیر عدالت کے کیس میں ہائی کورٹ نے جن پولیس افسران کو سزا سنائی ہے ان میں جوائنٹ سی پی اے آر سر مینواس، بنجارہ ہلز اے ی پی سدرشن، جوبلی ہلز سی آئی راج شیکھر ریڈی اور الیس آئی نریش شامل ہیں اور ان پر
الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے میاں ۔ بیوی کے تنازعہ کے ایک کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس کام کیا تھا اوری آر پی سی 41اے کے تحت نوٹس جاری نہیں کی ۔
ہائی کورٹ نے اس سزائکے اعلان ساتھ ساتھ ہی کمشنر پولیس حیدرآباد کو ہدایت بھی دی کہ وہ ان چارافسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کر یں ۔
ہائی کورٹ نے اپیل کیلئے 6 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوۓ تب تک کیلئے عدالت نے سزا پرمل درآمد روک دیا ہے۔
