تلنگانہ: حلقہ اسمبلی منگوڑو میں بی جے پی کو کراری شکست

تازہ خبر تلنگانہ
بی جے پی کے پیسے کی طاقت کے درمیان‘ تلنگانہ کی عزت نفس کی جیت ۔ٹی آر ایس امیدوار کے۔پربھاکر ریڈی
حیدرآباد:۔6؍نومبر
(زین نیوز)
ریاست تلنگانہ کے اسمبلی حلقہ منگوڑو میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی ( بھارت راشٹرا سمیتی) نے بی جے پی کو کراری شکست دی اور ٹی آر ایس پارٹی امیدوار کے۔پربھاکر ریڈی نےاپنے حریف بی جے پی امیدوار کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی پر11,666ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی
 اس طرح ٹی آر ایس نے  2018 میں کانگریس سے ہارنے والی سیٹ کو واپس لینے کا عمل کیا۔نلگنڈہ کے  ارجالا باوی میں تلنگانہ اسٹیٹ ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن کے گودام میں رائے شماری عمل میں آئی حلقہ اسمبلی منگوڑو کے لئے3 نومبرکو رائے دہی ہوئی تھی۔
ضمنی انتخاب، جسے ٹی آر ایس (بی آر ایس) نے منگوڑو کے لوگوں کی عزت نفس اور بی جے پی کے پیسے کی طاقت کے درمیان جنگ قرار دیا ہے، جس میں ٹی آر ایس امیدوار کوسوکونٹلا پربھاکر ریڈی نے کل 2,25,192 ووٹوں میں سے 96,598 ووٹ حاصل کئے۔
 ای وی ایمز ان کے ووٹوں کی کل تعداد 97,006 تک پہنچ گئی جس میں پوسٹل بیلٹ اور الیکٹرانک طور پر ٹرانسمٹڈ پوسٹل بیلٹ سسٹم (ETPBS) ووٹ شامل ہیں۔686 پوسٹل بیلٹ ووٹوں کی گنتی کے بعد، ٹی آر ایس کو 228، بی جے پی کے کو 224 اور بی ایس پی کو  10 ووٹ ملے
ووٹوں کی گنتی کے آغاز سے ہی ٹی آر ایس پارٹی کے امیدوار کے۔پربھاکر ریڈی اپنے حریف بی جے پی امیدوار کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی پرسبقت بنائے ہوئے تھے۔تاہم دو مواقع پر بی جے پی کو سبقت حاصل ہوئی۔
رائے شماری  کے اختتام کے بعد ٹی آر ایس پارٹی امیدوار کے۔پربھاکر ریڈی نے 11,666 ووٹوں کی اکثریت سے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔
کانگریس، جس کی اس حلقہ میں چھ فتوحات کی بھرپور تاریخ ہے، تیسرے نمبر پر چلی گئی، پلوائی سراونتی ، پانچ بار منگوڑ کے ایم ایل اے پالوائی گووردھن ریڈی کی بیٹی، صرف 23,906 ووٹ لے سکی۔
فاتح ٹی آر ایس امیدوار کوسوکونٹلا پربھاکر ریڈی نے اتوار کو کہا کہ وہ حلقہ کے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔
اپنی جیت کے اعلان کے بعد گنتی کے مرکز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پربھاکر ریڈی نے کہا کہ عوام نے انہیں جیت پیش کی ہے اور وہ منگوڑ کے لوگوں کی طرف سے ان پر دکھائے گئے اعتماد کو برقرار رکھیں گے۔
 انہیں ایک بار پھر ایم ایل اے منتخب کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پربھاکر ریڈی نے کہا کہ عوام نے ایک عظیم فیصلہ دیا ہے اور اپنی عزت نفس کی حفاظت کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے ساتھ کھڑے ہیں۔