تلنگانہ :سرکاری دفاتر، تمام تعلیمی اداروں کو 17؍ستمبر کو تعطیل

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد: 16؍ستمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ حکومت کی جانب سے منائے جارہے یوم قومی یکجہتی تقاریب کے موقع پر ریاستی حکومت نے ہفتہ کو سرکاری دفاتر، تمام تعلیمی اداروں (پرائیویٹ، امدادی اور سرکاری) کے لیے تعطیل کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے

چیف سکریٹری تلنگانہ مسٹر سومیش کمار نے جی او 1786 جاری کرتے ہوئے 17؍ستمبر ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری دفاتر، تمام تعلیمی اداروں (پرائیویٹ، امدادی اور سرکاری) کو تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے احکامات کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔ اس حکم نامے میں واضح کیا گیا کہ تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کو چھٹی دی جا رہی ہے

حکومت نے تلنگانہ بھر میں نیشنل یونٹی ڈائمنڈ فیسٹیول منعقد کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔تلنگانہ کی بادشاہت سے جمہوریت کی طرف تبدیلی کے 75 سال مکمل ہونے پر وجراوتسوم کی تقاریب کو شاندار طریقہ سے منایا جارہا ہے

حیدرآباد سمیت تمام اضلاع میں نیشنل یونٹی ڈائمنڈ فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا جارہا ہے۔ وزراء، ایم ایل اے، ایم پی، ایم ایل سی، دیگر عوامی نمائندے، طلباء اور نوجوان قومی یکجہتی ووجراوتسوم  تقاریب میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ قومی پرچموں کے ساتھ ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔