حیدرآباد:5؍مئی
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
چیف سکریٹری تلنگانہ مسٹر سومیش کمار نے تلنگانہ میں لاک ڈاؤن سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ میں کوئی لاک ڈاؤن کا منصوبہ نہیں ہے دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کورونا کنٹرول میں ہے ہم ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کررہے ہیں۔
سی ایس نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر وقتا فوقتا کورونا کے بڑھتے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے مقابلے میں تلنگانہ میں کورونا مثبت معاملات کی تعداد کم ہے۔
وہ آج عارضی سکریٹریٹ کے بی آر بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کررہے تھے۔ ریاست میں دوائیوں ، آکسیجن اور ضروری اشیا کی کمی نہیں ہے۔
فی الحال 62،000 آکسیجن بیڈ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے آکسیجن بستروں کو بڑھانے کا بھی حکم دیااور ہم اس کے مطابق اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم ریاست میں کہیں بھی آکسیجن اور بستروں کی قلت نہ ہو ہم تمام اقدامات کررہے ہیں۔ ریاست کے تمام کوڈ اسپتالوں میں آکسیجن کی آڈٹ بھی کی جارہی ہے
یہ بھی پڑھیں : کیا آپ نے کبھی غور کیا؟ صحت ہزارنعمت کیوں ہے ![]()
انھوں نے کہاکہ ریاست میں کورونا کے متاثرین کا بہترین علاج ہورہا ہے اور دیگر ریاستو ں کے متاثرین علاج کے سلسلہ میں یہاں آرہے ہیں ۔ ہم طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے مستقل جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ طبی عملہ کورونا پھیلنے سے بچنے کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ آڈیشہ سے آکسیجن ٹینکر آنے میں کم از کم چھ دن لگتے ہیں۔ ہوائی جہاز میں تین دن کی بچت ہورہی ہے۔
ریاست میں روزانہ 125 میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی کی گنجائش ہے۔ 45 ٹن آکسیجن جو کرناٹک اور تمل ناڈو سے آنا تھا۔ ہر ضلع میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں کی سہولت دی جائے گی۔ سی ایس سومیش کمار نے کہا کہ ریاستی حکومت کورونا کنٹرول پر کسی بھی طرح کی رقم خرچ کرنے کے لئے تیار ہے۔
