مالی:5؍مئی
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ایک مادر رحم سے بیک وقت دو ، تین یا چار بچوں کی پیدائش تھوڑی عام سی بات ہے ، لیکن اگر ہم آپ کو یہ بتائیں کہ ایک عورت نےایک ہی زجگی میں نو بچوں کو جنم دیا ہے تو آ پ حیرت میں پڑ جائیں گے۔ایسا ہی ایک نایا ب واقعہ مغربی آفریقہ کے مالی سے تعلق رکھنے والی خاتون کا جس نے نو بچوں کو جنم دیا
تفصیلات کے مطابق مغربی آفریقہ کے مالی سے تعلق رکھنے والی ایک25سالہ خاتون حلیمہ سیسی نے منگل کے روز مراکش میں 9 بچوں کو جنم دے کر سب کو حیران کردیااور خبر یہ ہے کہ تمام بچے مکمل طور پر صحتمند ہیں۔
طبی معائنہ کے بعد پتہ چلا کہ حلیمہ سیس نامی خاتون کے مادر رحم میں7بچے ہیں گذشتہ ماہ ، طبی ماہرین نے مشورہ دیا تھا کہ حلیمہ کو خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب سرکاری عہدیداروں نے بہتر طبی معائنے کے لئے ملک سے باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھاجس کے بعدمالی حکومت نے اچھی دیکھ بھال کے لئے 25 سالہ حلیمہ کو 30 مارچ کو مغربی افریقی ریاست کے شمال سے مراکش پہنچایا تھا
یہ بھی پڑھئیں ٹلنگانہ میں لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلہ ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار 
ابتدائی طور پر سمجھا جاتا تھا کہ وہ متعدد الٹراساؤنڈ کے مطابق حلیمہ سیس نامی خاتون کے رحم میں7بجے ہیںتاہم کامیاب آپریشن کے ب بعدخاتون نےنو بچوں کو جنم دیا ہےجن میں پانچ لڑکیاں اورچارلڑکے ہیں۔بیک وقت جنین سے 7 بچوں کی پیدائش غیر معمولی ہے اور 9 بچوں کی پیدائش اس سے بھی زیادہ غیر معمولی ہے۔
مراکشی وزارت صحت کی ترجمان راشد کودھاری نے افریقہ کے خلج ٹائمز کو بتایا کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب ملک میں اس طرح کے نایاب واقعات دیکھنے کو ملے اور عورت کے رحم میں نپلیٹ کی کھوج نے مغربی افریقی قوم کو حیران کردیا
مالی کے وزیر صحت ، فانٹا سبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام بچے اور والدہ کی طبیعت بہتر اور محفوظ ہے۔ تمام نو بچوں کو سیزرین سیکشن کے ذریعے بچایا گیا۔
