تلنگانہ میں کسی بھی حالت میں لاک ڈاؤن نافذ نہیں کروں گا۔کے سی آر

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:26؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ میں بڑھتے ہوئے کورونا کے مثبت معاملات کے پیش نظرتعلیمی ادارےپہلے ہی عارضی طور پر بند کردیئے گئے ہیںجس کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

تاہم آج وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج اسمبلی میں یہ وضاحت کردی کی تلنگانہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا حکومت کوئی منصوبہ نہیں ہے‘ سی ایل پی قائد مسٹر بھٹو وکرما کی جانب سے تلنگانہ میں بڑھتے ہوئے کورونا کے معاملات پر سینما گھر ‘ شاپنگ مالکس بند کردینے کے مطالبہ پر وزیر اعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نےبھٹو وکرما کے تبصروں پرا پنا بیان دیا۔

انھوں نے کہاکہ عوام کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اسکولوں سے کورونا پھیلنے کے امکان کی وجہ سے وہ بند کردیئے گئے ہیں‘ تلنگانہ میں کورونا کے معاملات اتنے تشویشناک نہیں ہیںاور کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

پچھلے سال ہی لاک ڈاؤن کی وجہ بہت کچھ کھو چکے ہیں اور دوبارہ جلد بازی کرنے اور دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کی ضرورت نہیں ہے ‘ کے سی آر نے کہاکہ میں کسی بھی حالت میں لاک ڈاؤن نافذ نہیں کروں گااور نہ ہی صنعتی ‘ تجارتی اداروں کو بند کرنے کیا جائیگا۔

انھوں نے کہا کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ اور ویکسین کی مقدار کا ہمارا حصہ ہمیں ملے گا۔انھوںنے عوام سے خواہش کی کہ وہ کورونا کے قواعد کی سختی سے پابندی کریں صرف خود احتیاطی تدابیرسے ہی کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے