ممبئی:26؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ایک اسپتال میں جمعہ کی صبح بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 11لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہےتفصیلات کے مطابق ممبئی کے ڈریم مال میں واقع اسپتال میں رات ایک بجے کے قریب بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں11افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے
ممبئی کے بھانڈوپ میں واقع ڈریم مال میں اچانک آگ لگ گئی۔مال کی پہلی منزل میں رات ایک بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا اس مال کی تیسری منزل میں سن رائز اسپتال بھی ہے جہاں 70 سے زائد مریض موجود تھے

ان میں زیادہ تر کورونا متاثرہ مریض تھے۔ریضوں کو کووڈ کیئر اسپتال میں منتقل کرایا گیا ہے، ان مریضوں میں کووڈ متاثرہ مریض بھی شامل ہیںفائر بریگیڈ کی مدد سے اسپتال میں داخل تمام مریضوں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کروادیا گیا ہےحکام کا کہنا ہے کہ "آتشزدگی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہےآگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہےآگ پر قابو پانے کے لیے 23 سے زیادہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاںطلب کی گئیں ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے

مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے جمعہ کے روز مال کا دورہ کیااور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا انھوں نے حادثہ میں جانی نقصان پر اظہا ر تعزیت کرتے ہوئےکہاکہ میں مرنے والوں کے لواحقین سے معافی چاہتا ہوں۔ اس واقعہ میں
کوئی غفلت یا لاپرواہی برتی گئی ہے تو اس کی تحقیقات کی جائیں گی اور اسکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نےمہلوکین کے ورثہ کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس واقعے میں جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا
