تلنگانہ میں یس ایس سی کے نتائج کا 30 جون کواعلان

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:28؍جون
(زین نیوز)
ایس ایس سی پبلک امتحانات مئی 2022 کے نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی صبح 11.30 بجے ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ، جوبلی ہلز میں نتائج کا اعلان کریں گی۔ نتائج کے اعلان کے بعد طلباء اور والدین ویب سائٹس www.bse.telangana.gov.in اور www.bseresults.telangana.gov.in پر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
کل 5,09,275 طلباء نے دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے رجسٹر کیا جو 23 مئی سے یکم جون تک منعقد ہوئے تھے۔