دو افراد گرفتار
ممبئی: 28/جون
(زیڈ ایم این ایس)
ایک گھر سے ایک نہیں دو نہیں بلکہ 9 لاشیں ملی ہیں۔ دل دہلا دینے والا یہ واقعہ سانگلی میں پیش آیا۔ ایک ہی گھر میں 9 لاشیں ملنے سے کہرام مچ گیا۔
مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔ یہ اموات مہیسال گاؤں میں دو بھائیوں کے خاندان میں ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خاندان مقروض تھا اس لیے یہ سمجھا گیا کہ تمام نے اجتماعی خودکشی کی ہوگی تاہم پولیس کی جانچ میں نئی معلومات کے مطابق خاندان کو ایک تانترک اور اس کے ڈرائیور نے زہر دیا تھا۔

پولیس کو ایک جگہ سے تین اور گھر کے مختلف حصوں سے چھ لاشیں ملی ہیں۔ مرنے والوں میں پانچ خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ان سب کی موت زہر کھانے سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم عباس محمد علی بگوان اپنے ڈرائیور دھیرج چندرکانت سرواشے کے ساتھ 19 جون کو مہیسال گاؤں میں ونمور برادران کے گھر پہنچا۔ یہاں تانترک نے چھپے ہوئے خزانے کو تلاش کرنے کا لالچ دے کر تنتر منتر شروع کیا۔
اس دوران خاندان کے تمام 9 افراد کو گھر کی چھت پر بھیج دیا گیا۔ اس نے باری باری انہیں نیچے بلایا اور چائے پینے کو کہا۔ دونوں بھائیوں کے خاندان ملحقہ مکانوں میں رہتے تھے۔ ان میں سے ایک استاد تھا اور دوسرا جانوروں کا ڈاکٹر دونوں بھائیوں کے گھر والے عموماً صبح سویرے بیدار ہو جاتے تھے
لیکن اس دن دیر تک دونوں گھروں کے دروازے نہ کھلنے پر گاؤں والوں کو شک ہوا۔ اس دوران پڑوسیوں نے گھر والوں سے موبائل پر رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ کسی نے کال کا جواب نہ دیا تو کسی ناخوشگوار واقعے کے خدشے پر گھر کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران خاندان کے تمام افراد کو مردہ دیکھا گیا اور پولیس کو اطلاع دی
دیکھا گیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ اہل خانہ کو مالی بحران کا سامنا تھا، پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ اہل خانہ مالی تنگی کے باعث کافی عرصے سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔ دونوں بھائیوں نے کئی لوگوں سے قرضہ بھی لیا ہوا تھا۔ اس لیے شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ قرض کی ادائیگی کے دباؤ میں انہوں نے اجتماعی خودکشی کر لی۔
مرنے والوں میں
اکتائی وانمور (72)
پوپٹ یلپا وانمور (عمر 52)
مانک یلپا وانمور (49)
سنگیتا پوپٹ وانمور (48)
ریکھا مانک وانمور (45)
ارچنا پوپٹ وانمور (30)
شوبھم پوپٹ وانمور (28)
انیتا مانک وانمور (28) شامل ہیں۔ 28))
آدتیہ مانک وانمور (15) شامل ہیں
واضح کیا گیا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد مکمل تفصیلات معلوم ہونے کا امکان ہے
