تلنگانہ کے متوفی صحافیوں کےورثا کو مالی امداد

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:11؍فروری
نمائندہ خصوصی
ریاست تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کے چیر مین الّم نارائنا نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرنلسٹ ویلفیر فنڈ سے مالی امداد کی حصولی کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ادخال درخواست کےلیے 18/ فبروری2021 آخری تاریخ مقرر ہے۔یہ امدار متوفی صحافیوں کےورثا یادوران صحافت علالت کاشکارہوکر ناقابل خدمات ہونے والے صحافیوں ہی کو مالی امداد دی جاۓ گی۔سابق میں مذکورہ اسکیم سے مسفید یا ایسےصحافی جنہوں نے پہلے ہی اسکےلیےدرخواست فارم داخل کر چکے ہیں انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ درخواستگذاروں کےلیے ضروری ہے کہ وہ متعلقہ ضلعی عہدیدار برائے اطلاعات و تعلقات عامّہ کے توسط سے راست یا بذریعہ ڈاک میڈیا اکیڈمی کے دفتر جاریہ ماہ کی 18 تاریخ تک روانہ کریں ۔پر کردہ درخواست فارم کو ریاستی سیکریٹری برائے تلنگانہ میڈیا اکیڈمی ،حیدرآباد کے پتہ مکان نمبر 1-2-10 ،سماچار بھون ،دوسری منزل،اے سی گارڈس ،مانصاب ٹینک ،تلنگانہ اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ کامپلکس،حیدرآباد روانہ کریں ۔