تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں ایڈوکیٹ جوڑے کا بہیمانہ قتل۔

بین الریاستی تازہ خبر

پداپلی:17؍فروری
نمائندہ خصوصی
تلنگانہ ریاست کے پداپلی ضلع میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے وکیل جوڑے تیز دھار ہتھاروں کے ساتھ حملہ کرکے بے دردی کے ساتھ ہلاک کردیا۔ ہائی کورٹ آف تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے وامن راؤ ایڈوکیٹ اور انکی اہلیہ ناگامنی ایڈوکیٹ آج دوپہر منتھنی کی عدالت میں ایک مقدمہ کی پیروی کے بعد بذریعہ کار حیدرآباد سے واپس ہورہے تھے کہ رائے گیری منڈل کے کلو چرالہ پیٹرول بنک کے روبرو نامعلوم افراد نے انھیں روک کر تیز دھار ہتھیاروں سے دیوانہ وار حملہ کیاجنھیں 108ایمبولینس کے ذریعہ پداپلی ہاسپیٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں دونوں میاں بیوی اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ اطلاع کے ساتھ پولیس پورے ضلع میں چوکسی اختیا ر کرلی اور خاطیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی اس کے سات خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں پولیس ٹیم سڑکوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی مہم میں شدت پیدا کی ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے ایڈوکیٹ کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے دریں اثناءوامن راؤ ایڈوکیٹ موت وزیست کی کشمکش کے دوران ٹی آریس کےمنڈل صدر کا نام لیا وامن راؤاور سرنیواس ایک ہی موضع سے تعلق رکھتے ہی جو منتھنی منڈل کے گنجے پڈگو موضع کے شہری ہیں سرملم رنگیا کی لاک اپ موت کی مقدمہ کی ومن راؤ نے پیروی کی اور زمینات پر ناجائز قبضوں کے خلاف بھی انھوں نےسوشیل میڈیا پر اپنا ردعمل ظاہر کیا تھا جس پر مہلوک ایڈوکیٹ کے بردار اندر شیکھر نے کے سرنیواس اور کمار پر شبہ ظاہر کیا ہے اور اس واقعہ کی جامع تحقیقات کرتے ہوئےان کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا۔دریں اثنا کمشنر پولیس رام گنڈ م مسٹر وی ستیہ نارائینہ نے کہاکہ ہائی کورٹ ایڈوکیٹ وامن راؤ جوڑے کے بہیمانہ قتل واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیںخاطیوں کی گرفتاری کے لئے 7؍خصوصی ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے انھو ں نے بتایاکہ وامن راؤ اور انکی اہلیہ ناگا منی ایڈوکیٹ منتھنی سے بذریعہ کار حیدرآباد واپس ہورہے تھے کہ ڈھائی بجے نامعلوم افراد نے انھیں راستہ میں روک کر حملہ کیاانھوں نے کہاکہ اس واقعہ میں ملو ث افراد کا تعلق کسی جماعت سے کیوں نہ ہو کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہو بخشا نہیں جائیگاکمشنر نے بتایا کہ قتل کے مقدمہ ماخوز سرنیواس مفرور ہے جب کہ پولیس اس کے حامی یو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کررہی ہےمعلوم ہوا ہے کہ ایک مندر کے مسلۂ کو لیکر سرنیواس اور وامن راؤ جوڑے کے مابین تنازعہ چل رہا تھا۔ دریں اثناءپداپلی میں ہائی کورٹ ایڈوکیٹ جوڑے کے بہیمانہ قتل کی بار کونسل آف تلنگانہ ہائی کورٹ نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہےاور خاطیوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیاقتل کے خلاف وکلاءنے ہائی کورٹ کے پاس احتجاج بھی کیااور انھوں نے اس بہیمانہ واقعہ کی بر سر خدمت جج سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انھو ں نے کہاکہ وہ چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ ہیما کوہلی سے ملاقات کرکے ایک میمورنڈ م حوالہ کریں گے