ریاض:12؍فروری
ویب ڈیسک
سعودی عرب کی محکمہ انسداد بدعنوانی النزاہہ نے بدعنوانی کے شبہ میں 411 ملزمین سے تفتیش کرنے کے بعد مقامی اور غیر ملکیوں سمیت 65 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ مملکت کے محکمہ انسداد بدعنوانی النزاہۃ کا کہنا ہے کہ جن 65 حکام کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان کا تعلق دفاع، داخلہ، انصاف، بلدیات، دیہی امور، ہاؤسنگ، تعلیم، ماحولیات، آب پاشی اور دیگر وزارتوں اور محکموں سے ہے۔ان حکام پر رشوت ستانی ، اختیارات کا غلط استعمال اور جعل سازی کے الزامات ہیں۔ان میں سے بعض حکام کا تعلق پریزیڈینسی برائے ریاستی سلامتی، سعودی فوڈ، ڈرگ اتھارٹی اور جنرل اتھارٹی آف میٹرلوجی اور ماحولیاتی تحفظ سے بھی بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 17 دیگر مقامی و غیر ملکی شہریوں کو بھی بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں کرپشن میں ملاوث میں 411 افراد سے تفتیش سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہیںسعودی عرب کےمحکمہ انسداد بدعنوانی النزاہہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ انسداد بدعنوانی نے سعودی عرب میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے 490 جگہوں پر چھاپہ ماری کی۔ یہ گرفتاریاں کرپشن میں ملوث 411 افراد سے تفتیش سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ قانونی کارروائی کے بعد ان کے مقدمات عدالتوں کو بھجوائے جائیں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں بدعنوانی اور ذاتی مفاد کے لیے مفاد عامہ کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے
