توجہ ہٹا کر طلائی زیورات اڑا لینے والی پانچ رکنی ٹولی گرفتار

بین الریاستی تازہ خبر

مسروقہ زیورات بر آمد
حیدرآباد:26؍جون
(زین نیوز )

جویلری شاپ میں سیلز مین کی توجہ ہٹا کر طلائی زیورات اڑالینے کے واقعہ میں ملوث خواتین کی 5رکنی ٹولی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اور انکے قبضہ سے مسروقہ زیورات کو بر آمد کرلیا۔اس بات کا انکشاف انسپکٹر پولیس کتہ گوڑم ٹاؤن وینو چندر نے کیا۔

تفصیلات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کتہ گوڑم ٹاؤن کے چنا بازار میں واقع پری ندھی جویلری شاپ میں دو دن قبل 5خواتین زیورات کی خریداری کے بہانے داخل ہوکرسیلز مین کی تو جہ ہٹا کر 60 گرام وزنی طلائی زیورات کا سرقہ کرکے فرار ہوگئیں۔

جبکہ یہ منظر شاپ میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں میں قیدہوگیا جس پر مالک دکان نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے خواتین کی 5رکنی ٹولی کو ضلع محبوب آباد سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کو تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ ٹولی سابق میں بھی ورنگل‘محبوب آباد‘جنگاؤں‘کھمم‘سدی پیٹ میں بھی اس طرح کی وارداتوں میں ملوث پائی گئی ہے۔