ضلع جگتیال میں سدرم کیمپ کا انعقاد ۔درخواست کنندگان سے پابندی وقت شرکت کی خواہش

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:26؍جون
(زین نیوز)
ضلع جگتیال کے نگران کار برائے محکمہ طب نے اپنے صحافتی بیان میں بتایاکہ ضلع جگتیال سے متعلقہ مختلف زمروں کے تحت پائے جانے والے معذورین کیلئے جاریہ سال -2021 میں دوسرے مرحلہ کے تحت "ماہ جوالائی 2021 تا ماہ سپٹمبر -2021 تک ہر جمعہ کے دن ضلع کے مرکزی دواخانے میں سدرم کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔

ماہ جولائی2021 میں 9،16،21،23، اور 30 تاریخ کو ،ماہ اگسٹ -2021 میں 6،13 اور 27 اگسٹ کو اور ماہ سپٹمبر2021 کو 3،17 اور 24 تاریخ کو ضلع مستقر میں واقع مرکزی سرکاری دواخانے میں سدرم کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔

 

بتاریخ 20/اگسٹ 2021 اور 10/سپٹمبر/2021 کو سرکاری تعطیلات ہونے کی وجہ سے سدرم کیمپ کا انعقاد عمل میں نہیں لایا جائیگا۔چنانچہ ضلع جگتیال سے متعلقہ مختلف زمروں کے تحت پائے جانے والے معذورین سے گذارش کی جاتی ہیکہ وہ ضلع کے مستقر میں واقع مرکزی سرکاری دوخانے میں 1)می سیوا میں بک کی گئی سدرم سلاٹ بکنگ کی رسید 2)آدھار کارڈ زیراکس 3)پاسپورٹ سائز فوٹو 4)معذورین کی نئی / پرانی (سرکاری/خانگی )دواخانے کی رپورٹ) کے ساتھ سدرم کیمپ میں شرکت کریں ۔