Judgment

سکریٹری اسمبلی کو سزاء و جرمانہ

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآبادیکم ؍جنوری
نمائندہ خصوصی
توہین عدالت کے مقدمہ میں آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے سکریٹری اسمبلی بالاکرشنما چاریلو کو سزا کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا۔آوٹ سورسینگ کے ملازمین کے مسائل پر 2017میں عدالت العالیہ نے ایک فیصلہ سنایا تھا جس پر عدم عمل آوری پر عدالت نے اس عمل کو گذشتہ ہفتہ ہی توہین عدالت کا اقدام قرار دیا تھا جس کا آج بروز جمعہ فیصلہ سنایا گیاسابق ہدایت کے مطابق سکریٹری اسمبلی نے آج عدالت میں حاضری دی جس پر فاضل جج نے دوپہر سے لیکر شام عدالت کا وقت ختم ہونے تک عدالت میں ہی بیٹھنے کی سزاء سنائی علاوہ ازیں ایک ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ایک ہفتہ قید سادہ کے احکامات جاری کیے گئے۔