جامعہ خیر النساء للبنات

تازہ خبر تلنگانہ

ایک درددیکھاہے میں نے

رشحات قلم : عبدالقیوم شاکر القاسمی
جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد تلنگانہ
9505057866
یوں تو ہر تحریک وتنظیم اور ادارہ سوسائٹی کی کامیابی کے پس پردہ کچھ نہ کچھ دردوکرب اورفکرواحساس چھپاہوتا ہے کسی کی توجہات ودعائیں اس کے پیچھے کارفرماہوتی ہیں
کچھ اس طرح کی روداد بھی شہر بچکندہ میں نو قائم شدہ طالبات کا دینی ادارہ جامعہ خیر النساء للبنات الخیر کالونی راجولہ روڈ کی سننے کو ملی
واقعہ یوں ہے کہ 24/اکٹوبر 2021بروزاتوار منعقدہ افتتاحی اجلاس بضمن آغاز تعمیر جدیدمیں راقم الحروف بطور مہمان مدعو تھا جس میں مختلف اکابر علماء وبزرگان دین کی بھی شرکت تھی مجھے اسٹیج سمبھالنے کی ذمہ داری دی گیء قرآت کلام پاک ونعت نبی کے بعد یکے بعد دیگرے مقررین نے جامعہ کے بانی وناظم مولوی عبدالعلیم فاروقی سلمہ اللہ تعالی کی فکروں اور حوصلوں کو سراہتے ہوےداددیا جن کو سن سن کر میرے احساس نے شوق دلایا کہ کیوں نہ اس کارگذاری کو خود موصوف ممدوح سے سن لیا جاے

میں نےمائک لے کر آواز دی اور تعمیل حکم میں بانی محترم نے اپنی آغاز گفتگو ہی سے اپنے درون دل کی خوشی وغم کے ملے جلے جذبات واحساسات کو سسکیوں کا سہارا لے کر بیان کرنے لگے باری تعالی کاشکر اداکرتے ہوے قدم قدم پر ساتھ دینے والے اپنے معاونین سے اظہارتشکر کرتے ہوے ڈبڈبای آنکھوں سے دھیمی دھیمی آواز اور دردوکرب سے مجبور لب ولہجہ میں جامعہ کے قیام وتاسیسں کی رودادسنانے لگے۔۔۔۔۔۔ کہ بنات حواءکی دینی تعلیم وتربیت کے لےء ایک دینی ادارہ کے قیام کی جانب اساتذہ کرام نے توجہ دلای اسباب وسائل اور صلاحیت واستعداد کے فقدان نے کام کرنے اور آگے بڑھنے سے روک دیا مگر ایک فکر اور تڑپ تھی کہ ہمارے علاقہ میں ایک ایسا انتظام ہونا چاہیے جہاں بچیوں کی عمدہ تعلیم وتربیت کا بہترین نظم ہو چنانچہ شہر کےچند احباب خیر سے مشاورت کی گیء تو سب نے حامی ہی بھری اسی ہمت کے ساتھ ایک 500 گز زمین غیر مسلم صاحب سے خریدی گیء جس کی کل قیمت سات لاکھ روپیہ تھی چھ ماہ کی مختصر مدت میں رقم کی ادائیگی کا وعدہ ہوگیا ایک روپیہ بھی پاس نہ تھا حضرت مولانامفتی غلام یزدانی صاحب سے اس سلسلہ میں بات کی گی محترم نے اس اقدام کو سراہا دعائیں دیں اور انتظام ہوجاے گا ان شاء اللہ
اللہ کی ذات سے امید لگاؤ اور دعاؤں کا اہتمام کرو
ان نصیحتوں سے ہمت دلای الحمدللہ منجانب اللہ کچھ ایسا انتظام ہوا کہ مقامی لوگوں نے اس خبر کو سنا اور خوشی سے پھولے نہ سماے اور آدھی سے زائد رقم مہیا کرادی چندماہ بعد بقیہ رقم بھی اداہوگی زمین کی رجسٹری مدرسہ کےنام بنالی گیء حضرت جانشین قطب دکن مولانانورالحق قریشی صاحب مدظلہ العالی کو بحیثیت سرپرست نامزد کیا گیا حضرت نے بھی قبول کرتے ہوے دعاؤں سے نوازا اور ہمیں سب سے زیادہ ضرورت ایسے ہی اہل اللہ کی تھی جو دونوں ہاتھ اٹھا کر بارگاہ ایزدی میں ہمارے لےء ہمت وحوصلہ مانگیں

آگے تعمیری مراحل تھے جو سب جانتے ہیں کہ کتنا کٹھن اور مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے لیکن اللہ کا کروڑوں شکر ہیکہ کسی کے سامنے دست سوال دراز کےء بغیر اس مالک نے ایسے افراد کو کھڑا کیا جو ہر وقت مجھ سے مدرسہ کی تعمیر کو جاری رکھنے ہی کی صلاح دے رہے تھے اور اپنا دست تعاون دل کھول کر دراز کےء ہوے تھے دریں اثناء پوری دنیا میں عالمی وباء کورونا وائریس لوگوں میں خوف وسراسیمگی اموات کی کثرت اور لاک ڈاؤن کا ماحول آگیا لیکن تعمیری کام آہستہ آہستہ چلتا رہا معاونین مجھ پر اعتماد کرکے رقم ارسال کرتے رہے جس کے نتیجہ میں ۔۔۔۔۔۔54/لاکھ روپیہ کی تعمیرات مکمل ہوی بس اللہ ہی کی ذات ہے جو بناکسی سبب کے ہی اسباب کو وجود میں لاتی ہے ہرطاقت سےبڑی اس کی طاقت ہے ہر فیصلہ پر اسی کا فیصلہ حاوی ہے

گرچیکہ ابھی ادارہ کے ذمہ 8/لاکھ سے زائد قرض ہے مگر تعلیم وتعلم کا سلسلہ ایک اچھے انداز سے اطمینان کے ساتھ شروع کیا جارہا ہے ۔۔۔۔۔۔
راقم سطور یہ کہنے پر مجبور ہوا کہ جو کام اخلاص وللہیت اور قوم وملت کے مفاد میں کیا جاتا ہے اللہ پاک ایسے ہی غیبی انتظامات فرماتے رہتے ہیں
یقینا مولوی حافظ عبدالعلیم فاروقی گرچہ کوی تجربہ کار ذی استعداد وقابل عالم نہیں مگر بات سمجھ میں آی کہ پاک پروردگار کی عدالت میں قابلیت نہیں فکر واحساس تقوی وطہارت اور قبولیت دیکھی جاتی ہے
فالحمدللہ علی ذالک ولافخر

اس عظیم الشان کارنامہ کے پیچھے جن علماء واساتذہ اور والدین وسرپرست کی نیم شبی دعائیں رہی اور خود بانی محترم کی فکر وجستجو اور بارگاہ بے نیاز میں نیازمندی اور دعاؤں کا اہتمام رہا وہ ایک ان دیکھی طاقت وقوت تھی جو منزل مقصود تک پہونچای اور کامیابی سے ہمکنار کیا
میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں مفتی غلام یزدانی صاحب جن کی توجہات اس ادارہ کے قیام کے لےء رہی اور جناب مولوی عبدالعلیم فاروقی سلمہ کو جن کی شبانہ روز کاوشوں اور دردوفکر کو اللہ نے قبول کیا اور اس ادارہ کے قیام واستحکام کے لےء دامے درمے قدمے سنخنے جانی ومالی تعاون کرنے والے اصحاب خیر ومعاونین کو جن کے فراخ دلانہ تعاون کو اللہ نے قبول فرمایا اور ادارہ کی خوبصورت عمارت کھڑی ہوگیء
اللہ پاک سب کواپنے خزانہ غیب سے اجر عظیم عطاء فرماے