جگتیال:6؍جون
(زین نیوز)
دنیامیں جہاں انسانیت دم توڑ رہی ہے وہیں انسانیت کو شرمادینے والے واقعات ازل سے واقع ہوتے آرہے اورایسے واقعات انسانیت کو سبق سکھا جاتے ہیں جانوروں کےایسے انوکھے چشم دید واقعات انسانوں پر بازی لےجاتے ہیں
اگر کوئی ضعیف العمر اور معذور شخص کو سڑک عبور کرنے میں دقعت پیش آتی ہے تو آس پاس میں موجود لوگ بھی دیکھ کر انجام بن جاتے ہیں حقار ت اور نفرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں اورہاتھ پکڑ کر سڑک عبو ر کروانے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں
لیکن بعض واقعات میں جانوروںمیں پائے جانیوالی ہمدردی کے جذبہ اورسلوک دیکھ کر انسان دیکھ کر عقل بھی د نگ رہ جاتی ہے اور آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہوتے ہیں ایسے واقعات میں جانور انسانوں کو سبق سیکھا جاتے ہیں۔انسان اگر سیکھنا چاہے تو بہت سی مخلوق ہیں جن سے انسانیت کا سبق سیکھ سکتا ہے ۔

ایسا ہی ایک واقعہ تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع کے قومی شاہرا ہ ۔رائے پٹنم ۔کریم نگر‘ ویلگا ٹور منڈل کشن راؤ پیٹ بس اسٹاپ پر پیش آیا جہاںصبح کے اوقات میں تیز رفتار گاڑیوں کی آمد و رفت میں ایک بلی سڑک عبور نہیں کرپارہی تھی گاڑیوں کا بے پنا ہجوم بھی تھا
ایسے میں وہاں موجود ایک بندر نے بلی کو سڑک عبور کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جس میں وہ ناکام ہورہی تھی ۔تب وہ بندر بلی کے قریب پہنچا اور بلی کو اپنے ہاتھو ں سے پکڑ کر گود میں دبائےآہستہ آہستہ سڑک کو عبور کیا۔ سڑک کے عبور کرنے تک گاڑیوں پر نظر رکھےاحتیاط کے ساتھ بلی کو سڑک کی دوسر ی سمت میں لے جاکر چھوڑ دیا ۔
اس منظر کو وہاں پر موجود کچھ نوجوانوں نے اپنے فون کے کیمرے میں قید کیا۔جس کی تصاویر سوشیل میڈیا میں تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہیں‘ اور اسکو انسانیت کے لئے ایک سبق کہا جارہا ہے
