جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ’’رجوع الی القرآن ‘‘ملک گیر مہم

تازہ خبر تلنگانہ
صباحی اور مساعی مدارس کیساتھ تعلیم بالغان کے سنٹرز کا بھی قیام
 جگتیال میں کتابچہ اور پمفلٹس کی رسم اجرائی
جگتیال:۔13؍اکتوبر
(زین نیوز)
جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ملگ گیر چلائی جانیوالی مہم ملت کے اندر گھر گھر جا کر قرآن کاپیغام رکھا جائے گا کے ضمن میں آج جگتیال اسلامی ہند جگتیال کے مقامی دفتر میں’’ رجوع الی القرآن ‘‘ مہم کے کتابچہ اور پمفلٹس کی رسم اجرائی‘ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جگتیال
عمادالدین عمیر‘  سیکریٹری اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ہند جگتیال شعیب الحق طالب‘قائم مقام امیر مقامی محمد منعم الدین‘رکن جماعت محمدعابد خان ‘ خواجہ صلاح الدین ۔خلیل عباسی اور دیگر کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
 اس موقع پر جماعت کے ذمہ داران جماعت محمد منعم الدین قائم مقام امیر مقامی نے کہا کہ ملت اسلامیہ کا قرآن سے تعلق کافی کمزور ہو چکاہےاس تعلق کو مضبوط کرنے کے لئے جماعت نے ملک گیر پیمانے پر اس مہم کے انعقاد کا فیصلہ کیا اور برادران ملت کے اندر گھر گھر جا کر قرآن کاپیغام رکھا جائے گا ۔
جناب عمادالدین عمیر صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جگتیال نے اس موقع پر کہا کہ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعت نے اس جانب ٹھوس قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا کل یعنی جمعہ 14/اکتوبر کو جمعہ کے خطبوں سے اس مہم کا آغاز ہوگا
انہوں نے مزید بتایا کہ آءیمہ اکرام سے گزارش کی کہ وہ ملک گیر سطح پر بھیجے ہوئے جمعہ کے خطبے جو آپ کی خدمت میں روانہ کیےگئے ہیں اسی موضوع کواپنی تقاریر کا عنوان بنایں۔
 امیر مقامی نے مزید کہا کہ انشاء اللہ جماعت مقامی طور پر صباحی اور مساعی مدارس جہاں نونہالان ملت کے لئے ہونگے وہیں بڑی عمر کے لوگوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم بالغان کے سنٹرز بھی چلانے کاانتظام بھی کریگی ۔ اور تمام جماعتوں اور گروہوں کے تعاون سے اس اہم منصبی ذمہ داری کو ادا کرنے کی کوشش و جدوجہد کریگی ۔
 شعیب الحق طالب سیکریٹری اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ہند جگتیال نے کہا کہ کتنے مسلمان ہیں جو قرآن کا ناظرہ بھی نہیں پڑھ سکتے جہالت انکا مقدر ٹہری کتنے ایسے مسلمان ہیں جو قرآن کریم کو صحت کے ساتھ نہیں پڑھ سکتے ۔
 اور ایسے مسلمان تو کافی تعداد میں ہیں جو قرآن کا ایک لفط بھی نہیں سمجھتے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے والوں کی تعداد تو آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہیں۔اس موقع پر خواجہ صلاح الدین ۔خلیل عباسی ۔محمد عابد خان  ۔محمد عبد المتین اور منیب الحق عامر موجود تھے ۔